صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے حکومت سکم کی طرف سے ان کے اعزاز میں دیے گئے شہری استقبالیہ میں شرکت کی اور آج (4 نومبر 2022) گنگٹوک میں تعلیم، صحت، سڑک کے بنیادی ڈھانچے اور سیاحت سے متعلق مختلف منصوبوں کا ورچوئل طور پر افتتاح کیا/ سنگ بنیاد رکھا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ مشرقی ہمالیہ کے علاقے میں واقع سکم ہندوستان کی خوبصورت ترین ریاستوں میں سے ایک ہے۔ اسے برف سے لدی چوٹیوں، گھنے جنگلات، نایاب نباتات اور حیوانات، خوبصورت جھیلوں اور مقدس ندیوں – تیستا اور رنگیت سے نوازا گیا ہے۔ یہ سکم کی قدرتی خوبصورتی کو مزید دلکش بناتے ہیں۔ سکم کا ایک بھرپور ثقافتی ورثہ بھی ہے جو مختلف برادریوں کی ثقافتوں کی عکاسی کرتا ہے۔
صدر جمہوریہ کو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ سکم، 80 فیصد سے زیادہ خواندگی کی شرح کے ساتھ. تعلیم کے لحاظ سے سرکردہ ریاستوں میں سے ایک ہے۔ یہ اعلیٰ تعلیم کے لیے اندراج میں ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔ انھیں یہ جان کر بھی خوشی ہوئی کہ سکم میں لڑکوں کے مقابلے لڑکیوں کا داخلہ زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعلیم کے تئیں سکم کے لوگوں کی ترجیح کو ظاہر کرتا ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ سکم ملک کی تمام ریاستوں میں سب سے کم پلاسٹک کا کچرا پیدا کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ صفائی اور پائیدار ترقی کے تئیں سکم کے لوگوں کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ انھوں نے ان کامیابیوں کے لیے سکم کے لوگوں کی تعریف کی. اور کہا کہ صفائی کے اس ماڈل کو دوسری ریاستوں کے لوگ بھی اپنا سکتے ہیں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ سکم نے نامیاتی کاشتکاری کا ماڈل بن کر دوسری ریاستوں کے لیے ایک مثال قائم کی ہے۔ اس ریاست نے ملک کی پہلی ’نامیاتی ریاست‘ ہونے کا درجہ حاصل کیا ہے۔ سکم نے پلاسٹک، کیڑے مار ادویات اور کیمیکلز کے استعمال پر پابندی لگا کر. ماحول دوست ترقی کے نئے معیار قائم کیے ہیں۔ اسے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ سکم بجلی کی سرپلس ریاست ہے. اور قابل تجدید ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے میدان میں ملک میں دوسرے نمبر پر ہے۔
صدر جمہوریہ نے یقین ظاہر کیا کہ تعلیم، صحت، سیاحت اور سڑکوں سے متعلق پروجیکٹوں کا آج افتتاح./سنگ بنیاد رکھا گیا ہے جو سکم کی ترقی کو ایک نئی تحریک دیں گے اور ریاست کی معیشت کو مضبوط کریں گے۔
صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند نے ملک کے عوام کو نوروز کی مبارک بادپیش کی
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…