وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 9ویں عالمی آیوروید کانگریس کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا۔ انھوں نے تین قومی آیوش اداروں کا بھی افتتاح کیا۔ تینوں ادارے – آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (AIIA)، گوا، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن (NIUM)، غازی آباد اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہومیوپیتھی (NIH)، دہلی – تحقیق اور بین الاقوامی تعاون کو مزید مضبوط کریں گے اور لوگوں کے لیے سستی آیوش خدمات کی سہولت بھی فراہم کریں گے۔ تقریباً 970 کروڑ روپے کی کل لاگت سے تیار کردہ، یہ ادارے تقریباً 500 ہسپتال کے بستروں کے اضافے کے ساتھ طلبا کی تعداد میں 400 کے قریب اضافہ کریں گے۔ عالمی یوم یوگا
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے دنیا بھر سے 9ویں عالمی آیوروید کانگریس کے تمام مندوبین کا گوا کی خوبصورت سرزمین پر خیر مقدم کیا . اور عالمی آیوروید کانگریس کی کامیابیوں کے لیے سب کو مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ عالمی آیوروید کانگریس کا انعقاد اس وقت کیا جا رہا ہے. جب آزادی کا امرت کال کا سفر جاری ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ امرت کال کی اہم قراردادوں میں سے ایک ہندوستان کے سائنسی. علمی اور ثقافتی تجربے کے ذریعے عالمی بہبود کو یقینی بنانا ہے. اور آیوروید اس کے لیے ایک مضبوط اور مؤثر ذریعہ ہے۔ ہندوستان کی G-20 صدارت کا حوالہ دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے G-20 کے موضوع ’ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل‘ کے بارے میں بتایا۔
وزیر اعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا. کہ دنیا کے 30 سے زائد ممالک نے آیوروید کو ایک روایتی نظام طب کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ انھوں نے آیوروید کی وسیع تر پہچان کو یقینی بنانے کے لیے مزید مستقل کام کرنے پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ آج جن تین قومی اداروں کا افتتاح کیا گیا ہے . وہ آیوش ہیلتھ کیئر سسٹم کو نئی رفتار فراہم کریں گے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…