قومی

بنگلورو میں جی-20 فنانس اور مرکزی بینکوں کے نائب سربراہوں کی پہلی میٹنگ منگل سے

جی   20 فنانس اور مرکزی بینک کے ڈپٹی چیفس آف اسٹاف (ایف سی بی ڈی) کی ہندوستان کی صدارت میں پہلی میٹنگ 13 سے 15 دسمبر تک کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں ہوگی۔

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر شکتی کانت داس جی-20 کی اس میٹنگ کی قیادت کریں گے۔

وزارت خزانہ نے اتوار کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ وزارت خزانہ اور آر بی آئی کے مشترکہ زیر اہتمام منعقد ہونے والی اس میٹنگ میں ہندوستان کی جی-20 کی صدارت میں فائنانس ٹریک ایجنڈا پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس میٹنگ کی مشترکہ صدارت اجے سیٹھ، سکریٹری، محکمہ اقتصادی امور اور ڈاکٹر مائیکل ڈی پاترا، ڈپٹی گورنر، ریزرو بینک آف انڈیا کریں گے۔ دو روزہ اجلاس میں جی-20 کے رکن ممالک اور کئی دیگر ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے ہم منصب شرکت کریں گے، جنہیں ہندوستان نے مدعو کیا ہے۔

اجے سیٹھ نے کہا کہ بنگلورو ہندوستان کی جی-20 صدارت کے تحت جی-20 فائنانس ٹریک کی پہلی میٹنگ کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے مطلع کیا کہ ہندوستان کا مقصد “واسودھیو کٹمبکم” کے تھیم کے ذریعہ عالمی ترجیحات پر مشترکہ لائحہ عمل کو حتمی شکل دینا ہے۔

سیٹھ نے کہا کہ تقریباً 40 میٹنگوں کی سیریز کے ذریعے، ہندوستان عالمی جنوبی مسائل کو فروغ دے گا، یکجہتی کے احساس کی حوصلہ افزائی کرے گا اور مربوط کارروائی کو آگے بڑھانے میں قیادت کرے گا۔

سیٹھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بالی میں جی-20 میٹنگ میں اس بات پر زور دیا تھا کہ ترقی کے فوائد ہمہ گیر اور سب پر مشتمل ہونے چاہئیں۔ وزارت خزانہ نے اس خیال کو جی-20 فنانس ٹریک ایجنڈا میں شامل کیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago