Urdu News

سال کے آخر میں- محکمہ ٹیکسٹائل کا جائزہ 2022

محکمہ ٹیکسٹائل

پی ایم مترا کے تحت موصول ہونے والی تجاویز سے لے کر پی ایل آئی اسکیم کے تحت سرمایہ کاری کے تک یہ ٹیکسٹائل کی وزارت کے لیے ایک اہم سال تھا. وزارت نے ہینڈلوم سیکٹر کو مالی امداد فراہم کی اور کئی دستکاری نمائشوں کا اہتمام کیا۔ محکمہ ٹیکسٹائل

سال 2022 میں وزارت کے کچھ اہم اقدامات اور کامیابیاں حسب ذیل ہیں:

حکومت نے ملک میں ٹیکنیکی ٹیکسٹائل کی مصنوعات ،  ایم ایم ایف ملبوسات اور ایم ایم ایف فیبرکس کی پیداوار کو  فروغ دینے کے لیے 10,683 کروڑ روپے کے  ایک منظور شدہ تخمینے کے ساتھ پیداوار کے ساتھ منسلک  ترغیبی اسکیم پی ایل آئی کا  آغاز کیا۔ تاکہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کے  سائز اور پیمانے کو حاصل کرنے اور مسابقتی بننے کے قابل بنایا جا سکے۔  پی ایل آئی اسکیم برائے ٹیکسٹائل کے تحت درخواستیں ویب پورٹل کے ذریعے 01.01.2022 سے 28.02.2022 تک موصول ہوئی تھیں۔ کل 67 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ سکریٹری (ٹیکسٹائل) کی زیر صدارت سلیکشن کمیٹی نے اس  اسکیم کے تحت 64 درخواست دہندگان کا انتخاب کیا ہے۔ 56 درخواستیں  دہندگان  نے ایک  نئی کمپنی کی تشکیل کے لیے لازمی  ضابطہ  پورا کر لیا ہے. محکمہ ٹیکسٹائل

اور انہیں منظوری کے خطوط جاری کر دیے گئے ہیں۔ اب تک1536 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جاچکی ہے۔ کوالٹی کنٹرول آرڈر ریٹ وی ایس ایف جاری کرنے کے مرحلے میں ہے۔

پی ایم مترا. محکمہ ٹیکسٹائل

حکومت نے 7 (سات) پی ایم میگا انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل ریجن اور ملبوسات . (پی ایم مِترا) کے قیام   کو منظوری دے  دی تھی تاکہ عالمی معیار. کے بنیادی ڈھانچے بشمول پلگ اینڈ پلے کی سہولت کو 2028-2027 تک کی مدت کے لئے 4445 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا جا سکے۔  اسکیم کے سلسلے میں رہنما خطوط شائع کیے گئے ہیں. اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ تجاویز طلب کرنے کے لیے متعدد بار  بات چیت ہوئی ہے۔ جواب میں 13 ریاستوں سے 18 تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ 04.05.2022 کو ریاستی حکومتوں اور صنعتی انجمنوں کے سینئر افسران کے ساتھ تجاویز. پر بحث کے لیے قومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ لوکیشنل فائدے کو سمجھنے کے لیے گتی شکتی پورٹل کے. ذریعے مجوزہ پی ایم مترا پارک سائٹس کا جائزہ لیا گیا۔ فی الحال چیلنج میٹرکس کے ذریعے سائٹس کے انتخاب کے لیے تفصیلی جانچ پڑتال جاری ہے۔

Recommended