Urdu News

 نمامی گنگے کے عظیم مقصد کے لئے اپنا تعاون کریں: محترمہ میناکشی لیکھی

میں ہر شخص پر زور دیتی ہوں کہ وہ یادگاروں اور تحائف کی نیلامی میں حصہ لیں اور نمامی گنگے کے عظیم مقصد کے لئے اپنا تعاون کریں: محترمہ میناکشی لیکھی

ثقافت کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی نے پدم اور سنگیت ناٹک ایوارڈ یافتہ لوگوں کے ساتھ آج نئی دلّی میں نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ (این جی ایم اے) میں وزیر اعظم کے گرانقدر تحائف کی نمائش والی گیلری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سوشل میڈیا کے کئی ممتاز افراد بھی موجود تھے۔  ان لوگوں کی دورے میں رہنمائی کی گئی اور  انہیں  ہر تحفے کے بارے میں تفصیلات فراہم کی گئیں ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بریل تحریر میں نابینا افراد کے لئے کیٹلاگ بھی دستیاب ہیں۔

اس موقع پر محترمہ میناکشی لیکھی نے کہا کہ. ’’ میں ہر ایک سے تحائف اور یادگاروں کی نیلامی میں حصہ لینے کی درخواست کرتی ہوں۔ اس نیلامی سے آپ کو دو طرح سے فائدہ ہوگا. پہلا یہ کہ وزیر اعظم مودی کو ، جو یادگاریں  پیش کی گئی ہیں. ، وہ آپ کی ملکیت ہوں گی اور ایک سرٹیفکیٹ فراہم کیا جائے گا. اور دوسرا یہ کہ نیلامی کے ذریعے جمع ہونے والے فنڈز کو نمامی گنگے پروگرام کے عظیم مقصد کے لئے استعمال کیا جائے گا. جو  ہمارے قومی دریا، گنگا کے تحفظ اور احیاء کا ایک فلیگ شپ پروجیکٹ ہے ۔ ‘‘

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ’’ ان یاد گاری تحائف کی قیمت 100 روپئے سے لے کر لاکھوں روپئے تک ہے. اور اس دورے کو مزید پرلطف بنانے کے لئے عام طور پر رہنمائی والے ٹورز اور سماعت سے. محروم افراد کے لئے اشاروں کی زبان میں رہنمائی والے ٹورز کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ‘‘

 

 

 

 

 

 

          انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ’’ ان یاد گاری تحائف کی. قیمت 100 روپئے سے لے کر لاکھوں روپئے تک ہے. اور اس دورے کو مزید پرلطف بنانے کے لئے عام طور پر رہنمائی والے ٹورز اور سماعت سے . محروم افراد کے لئے اشاروں کی زبان میں رہنمائی والے ٹورز کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ‘‘

 مزید بتایا کہ بریل تحریر میں نابینا افراد کے لئے کیٹلاگ بھی دستیاب ہیں۔  انہوں نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے ٹوئیٹر پر #pmmementos کو فروغ دینے پر بھی زور دیا ۔

Recommended