Urdu News

وزیر اعظم نے اِفّی 53 کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی

’’گوا میں جمع ہونے والی اس چھوٹی سی دنیا کے اندر تبادلہ خیال آرٹ کی دنیا میں گہری تفہیم اور نئی تعلیم کو آسان بنائے گی‘‘

ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ اِفّی. (آئی ایف ایف آئی)، یعنی ہندوستان کا بین الاقوامی فلمی میلہ (انٹرنیشنل فلم فیسٹول آف انڈیا)، سینم کے ذریعے متحد ہوکر مختلف قوموں اور معاشروں کے مندوبین کے درمیان ایک پرجوش ہم آہنگی کو فروغ دیتا ہے۔ اِفّی کو ہندوستان کا سب سے بڑا فلمی میلہ قرار دیتے ہوئے. وزیر اعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ’’گوا میں اس چھوٹی سی دنیا کے اندر ہونے والے تبادلہ خیال سے فن کی دنیا میں گہری تفہیم پیدا ہوگی. اور نئی چیزوں کے سیکھنے میں مدد ملے گی۔‘‘

تشکیل دونوں میں سینما کے کردار

اپنے پیغام میں، وزیر اعظم نے کہا کہ اِفّی اور ہندوستانی سینما نے .عالمی سطح پر اپنے لیے ایک جگہ بنائی ہے۔ ’’مختلف ہندوستانی زبانوں میں فلمیں بین الاقوامی سامعین کی بڑی تعداد تک پہنچ رہی ہیں. اور پوری دنیا میں ان کی تعریف ہو رہی ہے۔‘‘

وزیر اعظم نے سماجی حرکیات (ڈائنامکس) کی عکاسی اور. تشکیل دونوں میں سینما کے کردار پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ ’’ایک صدی سے زیادہ عرصے سے، سینما نے دنیا بھر کے لوگوں کے تخیل کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔ سینما ہمارے زمانے کی سماجی حرکیات کی عکاسی کرتا ہے اور اسے ایک شکل دیتا ہے۔‘‘

وزیر اعظم نے اِفّی 53 کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

وزیر اعظم نے سماجی تبدیلی لانے میں فلموں کی قوت بیانیہ. اور ہندوستانی زبانوں میں کہانی سنانے کی بھرپور تاریخ اور فن کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ ’’فلموں میں رکاوٹوں کو عبور کرنے اور سامعین کے ساتھ جذباتی رابطہ قائم کرنے کی منفرد صلاحیت ہوتی ہے۔ فلمیں لوگوں کو ان کی طاقتور کہانی سنانے کے ذریعے تفریح، تعلیم یا حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔ سماجی تبدیلی کا ذریعہ بننے میں ان کی افادیت واقعی بے مثال ہے۔ ہندوستان کو ایک بھرپور اور متنوع ثقافت سے نوازا گیا ہے. جدید کے ساتھ روایت کا امتزاج، نثر، شاعری، موسیقی، رقص، ناٹک، ڈراموں سے لے کر سینما تک مختلف ہندوستانی زبانوں میں کہانی سنانے کی تاریخ. اور فن ہمیں اپنے متحرک سماجی و ثقافتی منظر نامے کا جشن منانے کے قابل بناتا ہے۔

وزیر اعظم نے اِفّی کے 53ویں ایڈیشن کی شاندار کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ گوا فیسٹول کے لیے بہترین مقام ہے اور یہ فیسٹول تہوار کے مندوبین کو نئے آئیڈیاز کے ساتھ آنے کی ترغیب دے گا. تاکہ سینما کو ہمیشہ پھیلتے ہوئے سامعین تک رسائی حاصل ہوسکے۔ ’’اپنی خوبصورت فطرت اور متحرک ثقافت کے ساتھ، گوا اِفّی کی میزبانی کے لیے بہترین پس منظر فراہم کرتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ گوا شرکاء کے تخلیقی تخیل کو ابھارے گا. انہیں نئے آئیڈیاز کے ساتھ آنے کی ترغیب دے گا. تاکہ سینما کو اپنی رسائی کو بڑھتے ہوئے سامعین تک بڑھانے میں مدد ملے۔‘‘

Recommended