نئی دہلی کے تین مورتی روڈ پر بنے پردھان منتری سنگرہالیہ کا 30 ستمبر تک 115161 لوگوں نے دورہ کیا۔ 15 اکتوبر 2022 کو ایک ریکارڈ قائم کرتے ہوئے، 3233 لوگوں نے ایک ہی دن میں پردھان منتری سنگرہالیہ کا دورہ کیا۔ یہ سنگرہالیہ 21 اپریل 2022 کو عوام کے لیے کھولا گیا تھا۔
صدر جمہوریہ، نائب صدر، وزیر اعظم، وزیر داخلہ، وزیر خزانہ اور مرکزی کابینہ کے دیگر وزراء، ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ، عدالت عالیہ کے معزز اراکین، سفارت کاروں اور دیگر معززین سمیت ممتاز قومی قائدین نے اس سنگرہالیہ کا دورہ کیا ہے۔
یہاں کا دورہ کرنے والی کچھ ممتاز شخصیات کے تبصروں کو نمایاں جگہ حاصل ہوئی ہے، جن میں سے کچھ درج ذیل ہیں:
’’انتہائی اثرانداز طریقے سے ڈیزائن کیا گیا یہ پردھان منتری سنگرہالیہ سابق وزرائے اعظم اور قومی رہنماؤں کے مخصوص تعاون کی ایک فنکارانہ یادگار ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ آزاد ہندوستان کی ترقی کا ایک لازوال ذخیرہ بھی ہے۔‘‘
جناب ایم وینکیا نائیڈو، ہندوستان کے سابق نائب صدر
’’یہ ہماری قومی قیادت میں تنوع کو ظاہر کرتا ہے اور اس کا احترام کرتا ہے اور اس طرح جامعیت کا پیغام دیتا ہے، جو ہماری جیسی متحرک جمہوریت کے لیے کافی اہم ہے۔‘‘
’’جو کوئی بھی پردھان منتری سنگرہالیہ کا دورہ کرے گا، وہ ہندوستانی جمہوریت کی عظمت، اس کی شاندار شکل اور امکانات کی بہتر سمجھ اپنے ساتھ لے کر جائے گا۔‘‘
یہ سنگرہالیہ ہندوستان کی آزادی کے بعد کی تاریخ کے ایک جامع اور متوازن تناظر کو دکھاتا ہے۔ یہاں جدید ترین ٹیکنالوجی اور تاریخی نوادرات کے صحت مند امتزاج نے سب کو متاثر کیا ہے۔ افزودہ حقیقت اور ورچوئل حقیقت کے استعمال نے. اس کے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی مواد کو ایک دلکش تجربہ بنایا ہے۔ اس جامع کوشش کا مقصد نوجوان نسل کو ہمارے تمام وزرائے اعظم کے قائدانہ کردار کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔
تعلیمی ادارے اپنے طلباء کو اس سنگرہالیہ میں لانے کا اہتمام کرتے رہے ہیں۔ 15 اکتوبر 2022 کو 10 سکولوں کے 2044 طلباء نے یہاں کا دورہ کیا۔ اس سنگرہالیہ کے عملے کی طرف سے اسکولوں سے آنے والے گروپوں پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے یہاں کا معلومات پر مبنی دورہ کرایا جاتا ہے۔ چلڈرنس اکیڈمی، غازی آباد کی طرف سے ایک تبصرہ یہاں یوں پڑھنے کو ملتا ہے: ’’یہ دورہ بہت اچھا تھا۔ مجھے ہمارے وزرائے اعظم کے بارے میں بہت کچھ معلوم ہوا۔ میں میوزیم کے مجموعہ کو دیکھ کر واقعی مسحور ہوں۔‘‘
اس سنگرہالیہ میں موجودہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی پر ایک نئی گیلری شامل کی جا رہی ہے۔ اسے جنوری 2023 میں عوام کے دیکھنے کے لیے کھولا جانا ہے۔ ہندوستان میں خلائی پروگرام پر ایک افتتاحی ایپی سوڈ. کے ساتھ نومبر 2022 میں لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو کا بھی منصوبہ ہے۔
وزرائے اعظم کی زندگی اور کارناموں پر ممتاز ماہرین تعلیم اور. عوامی رہنماؤں کی سہ ماہی لیکچر سیریز کا بھی منصوبہ ہے۔ ایسے مواقع پر یہاں منتخب نمائشیں بھی پیش کی جائیں گی۔ اس سیریز میں سب سے پہلا لکچر ہندوستان کے سابق صدر جناب رام ناتھ کووند. کے ذریعے جناب اٹل بہاری واجپائی پر دیا جائے گا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…