Categories: بھارت درشن

پومپیو اور خامنہ ای کے بیچ ٹویٹر پر بیانات کی جنگ

پومپیو اور خامنہ ای کے بیچ ٹویٹر پر بیانات کی جنگ

واشنگٹن،08نومبر(انڈیا نیرٹیو)

امریکا میں ایک طرف جو بائیڈن کی جیت کے اعلان کے ساتھ صدارتی انتخابات کا مرحلہ اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے جب کہ دوسری جانب ٹویٹر کے میدان میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور ایرانی رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای کے درمیان الفاظ کے ذریعے معرکہ آرائی دیکھی جا رہی ہے۔ایران کے اعلی ٰترین منصب پر فائز رہبر اعلیٰ نے امریکا میں لبرل ڈیموکریسی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ اس کے جواب میں امریکی وزیر خارجہ نے ایران میں آزادی کے مفقود ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے باور کرایا کہ وہاں ہونے والے انتخابات محض ایک مذاق ہیں۔

اتوار کے روز اپنے ٹویٹ میں مائیک پومپیو نے علی خامنہ ای کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’سیکڑوں امیدواروں کو بے دخل کرنے کے بعد آپ کے انتخابات ایک مذاق رہ جاتا ہے۔‘‘

پومپیو نے ایرانی رہبر اعلیٰ پر عوام کا مال لوٹنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ کے عوام بھوک سے بلبلا رہے ہیں کیوں کہ آپ لوگ اپنے بدعنوان نظام کے تحفظ کی خاطر اپنے ایجنٹوں اور پروکسی جنگوں پر کروڑوں ڈالر خرچ کر رہے ہیں۔‘‘

امریکا تہران پر الزام عائد کرتا ہے کہ وہ اپنے ایجنٹوں اور ملیشیاؤں کے ذریعے شام، یمن، عراق اور دیگر علاقوں میں جاری تنازعات میں مداخلت کے ساتھ خطے کا امن برباد کر رہا ہے۔ ایران کی جانب سے جن ملیشیاؤں کو فنڈنگ کی جاتی ہے ان میں لبنانی حزب اللہ سرفہرست ہے۔ رواں سال جون میں اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں اس نتیجے پر پہنچا گیا تھا کہ سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر ہونے والے کئی حملوں میں استعمال کیے گئے کروز میزائل ’’ایرانی ساختہ‘‘ہیں۔جو بائیڈن کی جیت کے ساتھ ہی ایران کی نظریں امریکی پالیسی میں تبدیلی کی راہ تک رہی ہیں جو تہران کو سانس لینے کی مہلت دے دیں۔ تاہم متعدد امریکی مبصرین کو توقع ہے کہ ایران کے حوالے سے واشنگٹن کی پالیسی میں کوئی بنیادی تبدیلی نہیں آنے والی۔

واضح رہے کہ نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن اس سے پہلے یہ بیان دے چکے ہیں کہ اگر ایران نے 2015میں طے پانے والے جوہری معاہدے کی مکمل پاسداری کی تو امریکا ایک بار پھر اس معاہدے میں شامل ہو جائے گا۔ تاہم سفارت کاروں اور تجزیہ کاروں کے غالب گمان کے مطابق ایسا راتوں رات ہونے والا نہیں۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago