آر جے ڈی نے اپنے کارکنوں کے لیے جاری کیا انتباہ

پٹنہ ، 08 نومبر ( انڈیا نیرٹیو)

بہار اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ تین مراحل میں ختم ہو چکا ہے۔ اب ریاست کے ساتھ ۔ساتھ پورے ملک کی نگاہیں 10 نومبر کو آنے والے انتخابی نتائج پر  ٹک گئی ہیں ۔ ادھرکچھ ایکزٹ پول میں جہاں مہاگٹھ بندھن حکومت بنتی نظر آ رہی ہے وہیں کچھ این ڈی اے حکومت کی واپسی کا اعلان کر رہے ہیں۔ ایگزٹ پول کی بنیاد پر پارٹی اور لیڈران نے بھی حکومت جیتنے یا حکومت بنانے کے دعو یٰ  کرنا شروع کردیئے ہیں۔ اتوار کے روز راشٹریہ جنتا دل اپنے کارکنوں کے لیے سخت انتباہ جاری کیا ہے۔

آر جے ڈی نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ 10 نومبر کو انتخابی نتائج جو بھی ہوں ہمیں اس کو پوری تحمل ، سادگی اور شائستگی کے ساتھ قبول کرنا ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے متنبہ کیا ہے کہ نامناسب آتش بازی ، خوشی میں فائرنگ ،حریفوں یا ان کے حامیوں کے ساتھ بدتمیزی وغیرہ پارٹی کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کرے گی ۔حوصلہ افزائی کرنے والے پارٹی کارکنوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس کو یقینی بنانے کے لیے اس طرح کا واقعہ نہ ہونے دیں۔

اس کے ساتھ ہی آر جے ڈی نے اپنے کارکنوں کو مقصد یاد دلاتے ہوئے لکھا کہ تمام آر جے ڈی کارکنوں کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ 10 نومبر کو انتخابی نتائج جو بھی آئیں ، صرف عوامی سہولت اور عوامی ترقی ہی آپ کی سیاست ، مقصد ہے اور رہے گی ۔ایکزٹ پول کے بعد اتحاد کے بڑے حامیوں بالخصوص آر جے ڈی کے حامیوں میں جوش و خروش دیکھا جارہا ہے ۔سبھی انتخابی نتائج کے دن دیوالی منانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس کے بعد آر جے ڈی نے اپنے حامیوں کو یہ سخت حکم نامہ جاری کیا ہے ۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…