Categories: بھارت درشن

پینٹاگن قیادت کو خطرے کا سامنا ،امریکی انٹیلی جنس کا دعویٰ

پینٹاگن قیادت کو خطرے کا سامنا ،امریکی انٹیلی جنس کا دعویٰ

واشنگٹن،30اکتوبر(انڈیا نیرٹیو)

امریکہ میں نئی انٹیلی جنس معلومات میں بتایا گیا ہے کہ وزارت دفاع (پینٹاگان) کی قیادت ممکنہ خطرات کے حوالے سے محتاط اور خبردار ہو گئی ہے۔امریکی چینل "NBC" نیٹ ورک نے جمعے کے روز 5 سینئر سیکورٹی عہدے داران کے حوالے سے بتایا کہ امریکا میں انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عسکری اور شہری ذمے داران کو گزشتہ ماہ کے اواخر میں یہ معلومات موصول ہوئیں کہ پینٹاگان کی سینئر قیادت کے لیے امریکا اور بیرون ملک خطرات موجود ہیں۔

مذکورہ عہدے داران کے مطابق یہ خطرہ ابھی تک قائم ہے جو ممکنہ طور پر رواں سال جنوری میں ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کو ہلاک کیے جانے کے جواب میں انتقامی کارروائی ہو سکتی ہے۔ سلیمانی بغداد کے ہوائی اڈے کے باہر امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا تھا۔عہدے داران کے مطابق حاصل شدہ معلومات اس جانب اشارہ کر رہی ہیں کہ خطرے کا ہدف ، سلیمانی کو ہلاک کرنے کے فیصلے اور اس پر عمل درآمد میں شریک عسکری قیادت ہے۔امریکی چینل نے بعض ذمے داران کے حوالے سے بتایا ہے کہ انٹیلی جنس معلومات میں اس عسکری قیادت کے ناموں کی فہرست شامل ہے جن کو ہدف بنایا جا سکتا ہے۔

امریکی ذمے داران کے مطابق اس حوالے سے انتباہ 22 ستمبر کی شام پیش آنے والے واقعے کے بعد سامنے آیا۔ اس روز امریکی وزارت دفاع کی قیادت میں شامل ایک اعلیٰ عہدے دار پینٹاگان سے سرکاری گاڑی میں روانہ ہوئے۔ گاڑی کو ان کا ایک سیکورٹی گاڑڈ چلا رہا تھا۔ اس دوران ایک نامعلوم گاڑی نے فوری طور پر مذکورہ عہدے دار کی گاڑی کا تعاقب شروع کر دیا۔ بعد ازاں یہ بات سامنے آئی کہ نامعلوم گاڑی چلانے والا شخص ایرانی شہری تھا۔ اس کی گاڑی پر ورجینیا ریاست کی نمبر پلیٹ نصب تھی۔ وہ پانچ سے سات میل کے فاصلے سے پینٹاگان عہدے دار کی سرکاری گاڑی کا پیچھا کرتا رہا۔اگرچہ بعض ذمے داران نے اس واقعے کا مقصد عہدے دار کو نشانہ بنانے کو خارج از امکان قرار دیا تاہم پینٹاگان کی جانب سے بعد ازاں انتباہ جاری کیا گیا اور اس FBI کو اس معلومات میں شریک کیا گیا۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago