Urdu News

جنرل انل چوہان نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا عہدہ سنبھالا

چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے جموں و کشمیر کے راجوری سیکٹر میں فارورڈ پوسٹوں کا دورہ کیا؛ ایل او سی پر سیکورٹی کے منظر نامے اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا

قوم کی امیدوں کو پورا کرنے اور چیلنجوں سے مل کر نمٹنے کا عہد کیا

جنرل انل چوہان، پی وی ایس ایم، یو وائی ایس ایم، اے وی ایس ایم، ایس ایم، وی ایس ایم نے 30 ستمبر، 2022 کو چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) کے طور پر عہدہ سنبھال لیا۔ جنرل چوہان تینوں مسلح افواج کے تمام معاملات پر رکشا منتری کے پرنسپل ملٹری ایڈوائزر کے ساتھ ساتھ سیکرٹری کی حیثیت سے ملٹری افیئرز کے محکمہ کے سربراہ بھی ہوں گے۔ وہ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی او ایس سی) کے مستقل چیئرمین بھی ہوں گے۔جنرل انل چوہان نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا عہدہ سنبھالا.

جنرل چوہان نے کہا کہ سی ڈی ایس کے طور پر نامزد ہونا ان کے لیے فخر کی بات ہے

چارج سنبھالنے سے قبل میڈیا سے مختصر بات چیت میں. جنرل چوہان نے کہا کہ سی ڈی ایس کے طور پر نامزد ہونا ان کے لیے فخر کی بات ہے۔ انھوں نے کہا کہ نئے سی ڈی ایس سے تینوں مسلح افواج، حکومت اور شہریوں کے درمیان امیدیں. اور توقعات وابستہ ہیں جو وہ اپنی بہترین صلاحیتوں پر پورا اتریں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ملک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے سروسز مشترکہ طور پر نمٹیں گی۔

نیشنل وار میموریل پر پھولوں کی چادر چڑھا کر شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا

قبل ازیں جنرل چوہان نے نیشنل وار میموریل پر پھولوں کی چادر چڑھا کر. شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انھوں نے چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل وی آر چودھری. چیف آف آرمی اسٹاف جنرل منوج پانڈے، وائس چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل ایس این گھورمڑے. اور مسلح افواج کے دیگر سینئر افسران کی موجودگی میں ساؤتھ بلاک لان میں ٹرائی سروس گارڈ آف آنر کا بھی معائنہ کیا۔

Recommended