بھارت درشن

ڈی آر آئی نے حیدرآباد میں دوخفیہ مینوفیکچرنگ لیبز پر چھاپہ کے دوران تقریباً 50 کروڑ کی مالیت کی  میفیڈرون ضبط کی

ڈی آر آئی نے حیدرآباد میں دوخفیہ مینوفیکچرنگ لیبز پر چھاپہ کے دوران تقریباً 50 کروڑ کی مالیت کی  میفیڈرون ضبط کی

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس ریونیو ( ڈی آر آئی ) کے اہلکاروں نے حیدرآباد میں.  دو خفیہ میفیڈرون مینوفیکچرنگ لیباریٹریز کا  پتہ لگایا .  اور اس کے  ماسٹر مائنڈ  یعنی سرغنہ اور فائنانسر کو گرفتار کرکے پورے نیٹ ورک کو  پوری طرح سے غیرموثر بنا دیا ہے۔  ڈی آر آئی کے اہلکاروں نے تیار شدہ 24.885 کلو گرام میفیڈرون ضبط کی.  جس کی قیمت گرے مارکیٹ میں 49.77 کروڑ روپئے ہے. اور اس کے ساتھ ہی  تیاری کے مرحلے میں لگائی گئی.  اشیا  18.90 لاکھ روپئے  کی فروخت قیمت ، اہم خام مال،  مشینری اور اسمگلنگ کے لیے استعمال  کی گئی گاڑیوں کو بھی ضبط کرلیا۔

مخصوص خفیہ جانکاری کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے، ڈی آر آئی نے 21 دسمبر 2022 کو  سرعت اور پورے تال میل کے ساتھ ضروری قدم اٹھانا شروع کیا.  اور دو خفیہ لیباریٹریز کا پردہ فاش کیا۔ ان دونوں ہی جگہوں پر  میفیڈرون تیار کرنے میں .  مصروف سات لوگوں کو گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔

 اس سمت فوراً ہی آگے کی کارروائی کرکے اس غیرقانونی سرگرمی کے . ماسٹرمائنڈ اور اصل فائنانسر  کو گورکھپور میں گرفتار کرلیا گیا کیونکہ وہ 60 لاکھ روپئے کی نقدی کے ساتھ نیپال فرارہونے کی کوشش کررہا تھا۔

خفیہ لیبز میں استعمال کئے جانے والے ری ایکٹر اور مشینری

یہاں پر یہ بتانا مناسب ہے کہ گرفتار کئے گئے ان  افراد میں سے . کچھ  لوگ سال 2016 میں اندور میں  236 کلوگرام ایفیڈرین.  کی خفیہ طور پر مینوفیکچرنگ کرنے  کے ڈی آر آئی  معاملے؛ جولائی 2022 میں یمنا نگر میں 667 کلوگرام میفیڈرون کی خفیہ.  مینوفیکچرنگ کرنے کے ڈی آر آئی معاملے. اندور کی  جیل سے فرار  ہونےکے معاملے، حیدرآباد میں ایک قتل کے معاملے .  اور وڈودرا میں کئی ڈاکہ زنی کرنے کے معاملے میں بھی ملزم ہیں۔

حال ہی میں تیار میفیڈرون کے دانے

پورے تال میل کے ساتھ یہ جو کارروائی کی گئی ہے  وہ دراصل وزیرداخلہ . اور وزیرخزانہ کے ذریعہ  اہلکاروں پر زور دیئے جانے کے عین مطابق ہے .  جس کے تحت  منشیات  یا نشیلی دواوں کے معاملے میں بڑی مچھلیوں پر قریبی نظر رکھنے. اور اس کے سرغنہ اور جرائم پیشہ افراد / فائنانسروں کو گرفتار کرنے پر خاص طور پر زور دیا گیا ہے۔

ان خفیہ لیبارٹریز کو پوری طرح سے غیرموثر کردینے اور نشیلی دواوں.  کے پورے گروہ کو گرفتار کرلینے سے نئے سال  پر. اور اس کے بعد بھی  ناپاک حرکت  کرنے کے ان کے منصوبے پر پانی پھر گیا ہے۔

جولائی- اگست 2022 میں یمنانگر ، ہریانہ میں  ٹھیک اسی طرح کے. ایک معاملے  کے بعد رواں مالی سال میں ڈی آر آئی کے ذریعہ  اس طرح کی دوسری فیکٹری  کا پردہ فاش کیا گیا ہے۔ تنہا اسی مالی سال میں (نومبر 2022 تک) . ڈی آر آئی کے اہلکاروں نے تقریباً 990 کلوگرام ہیروئن، 88 کلو گرام کوکین، 10000 میتھام فیٹامائن ٹیبلیٹ، 2400 لیٹر فینسیڈیل  کف سیرپ. اور  کئی دیگر  نقصان دہ  این ڈی پی ایس  مواد ضبط کیے  گئے ہیں۔ ڈی آر آئی  ملک کے لوگوں کی صحت کے تحفظ . اور نارکو- دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے پوری طرح عہدبند ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago