نیشنل وار میموریل (این ڈبلیو ایم) 25 فروری 2023 کو اپنے قیام کے چوتھے سال تقریب منا رہا ہے۔ اس دن کو منانے کے لیے، چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف ٹو دی چیئرمین، چیفس آف اسٹاف کمیٹی. (سی آئی ایس سی) ایئر مارشل بی آر کرشنا، ڈپٹی چیف آف آرمی. اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندرا کمار، آفی شی ایٹنگ وائس چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کرن دیشمکھ . اور ڈپٹی چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر مارشل نرمدیشور تیواری نے اس تاریخی یادگار پر گلہائے عقیدت نذر کئے.اور شہید ہونے والے بہادروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
خراج عقیدت کی تقریبات
یہ میمورل ، جو آزادی کے بعد سے بہادر سپاہیوں کے ذریعہ دی گئی. قربانیوں کی شہادت پیش کرتا ہے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 25 فروری 2019 کو قوم کے نام وقف کیا تھا۔ بہادر جوانوں کے کارناموں کو زیادہ سے زیادہ لوگوں. خصوصی طور پر نوجوانوں تک پہنچانے کے لئے حکومت نے کئی اقدامات کئے ہیں . ج کا مقصد حب الوطنی، ہمت، قربانی اور فرض کے لئے لگن کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔ ان اقدامات کی عوام کی جانب سے ستائش کی گئی ہے۔
ڈیجیٹل خراج عقیدت
میموریل کے آس پاس انٹرایکٹو اسکرینیں لگائی گئی ہیں تاکہ لوگ شہید ہونے. والے بہادروں کو ڈیجیٹل طریقے سے خراج عقیدت پیش کرسکں۔ 25 فروری 2022 سے اب تک تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 24.94 لاکھ لوگوں نے . مجموعی طور پر 12.76 لاکھ ڈیجیٹل خراج عقیدت پیش کیا۔
طلباء کے لیے گائیڈڈ ٹور
ملک کی علاقائی سالمیت کے تحفظ میں مسلح افواج کی اہمیت کو تسلیم کرنے اور نوجوانوں کو ملک کی تعمیر کی تحریک دینے کے مقصد سے اسکولی طلباء کے لیے این ڈبلیو ایم میں گائیڈڈ ٹورز کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ پچھلے برس قیام کا تیسرا سال مکمل ہونے پر 1,460 سے زیادہ اسکولوں کے 1.80 لاکھ سے زیادہ طلباء نے میموریل کا دورہ کیا ہے۔
اسکول بینڈ کی پرفارمنس
این ڈبلیو ایم حب الوطنی کے جذبے پر مبنی اسکول بینڈ پرفارمنس کا بھی اہتمام کرتا رہا ہے۔ اب تک، 832 شرکاء کے ساتھ 70 سے زائد اسکولوں نے اپنی موسیقی کی مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔ میموریل کے ویب پورٹل پر بینڈ پرفارمنس کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت فراہم کرنے والا ایک آن لائن فارم پر مبنی پرسیس تیار کیا گیا ہے۔