کراچی: عمارت  دھماکے میں 5 افراد جاں بحق ، 20 زخمی

حکام کے مطابق ، کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں بدھ کے روز ایک بلند  عمارت میں دھماکے ہوئے اس دھماکہ میں 5 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

روزنامہ ڈان کے مطابق ، دھماکہ اگرچہ دوسری منزل پر ہوا ہے لیکن وجوہات  کے بارے میں ابھی تک کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے ، تاہم ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ یہ ’سلنڈر دھماکہ‘ لگتا ہے۔

ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ مسکان چورنگی کے قریب واقع عمارت کا بنیادی ڈھانچہ بری طرح خراب ہوگیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کی کھڑکیوں کے ساتھ ساتھ کچھ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچاہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کمشنر کو حادثے  سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ،دھماکے کا واقعہ شیرین جناح کالونی کے قریب بس ٹرمنل کےداخلی دروازے پر بم پھٹنے کے بعدآج پھر یہ دھماکہ ہوا ہے۔

پولیس اہل کاروں اور تفتیشی محکمے کا کہنا ہے کہ یہ ایک ملکی دھماکہ خیز آلہ (IED) تھا جو ٹرمنل کے گیٹ پر نصب کیا گیا تھا۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…