Categories: قومی

چھٹا انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹول آئی آئی ایس ایف- 2020، 22 سے 25 دسمبر تک ورچول طریقے سے منعقد ہوگا، یہ آتم نربھر بھارت اور عالمی بہبود کے لئے بھارتی سائنس اور ٹیکنالوجی اختراعات پراچھا تاثر ڈالے گا: ڈاکٹر ہرش وردھن

چھٹا انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹول آئی آئی ایس ایف- 2020، 22 سے 25 دسمبر تک ورچول طریقے سے منعقد ہوگا، یہ آتم نربھر بھارت اور عالمی بہبود کے لئے بھارتی سائنس اور ٹیکنالوجی اختراعات پراچھا تاثر ڈالے گا: ڈاکٹر ہرش وردھن

سی ایس آئی آر سبھی دیگر متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے تعاون سے آئی آئی ایس ایف -2020 کی رہنمائی کرے گا

چھٹا انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹول (آئی آئی ایس ایف)-2020 ، 22 سے 25 دسمبر تک ورچول طریقے سے منعقد ہوگا۔ سائنس اور ٹیکنالوجی ،ارضیاتی سائنسز اور صحت وخاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج نئی دہلی میں  نظر ثانی میٹنگ کے دوران اس فیسٹول کے انعقاد کا اعلان کیا۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ آئی آئی ایس ایف – 2020  ورچول طریقے سے منعقد ہوگا اور یہ پہلے کے مقابلے کہیں زیادہ اعلیٰ سطح کا ہوگا۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے یہ بھی کہا کہ سی ایس آئی آر  تمام دیگر متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے تعاون سے آئی آئی ایس ایف 2020  کی رہنمائی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ سائنس کو لیبس سے باہر لاکر نوجوان لوگوں  اور طلباء میں سائنس کے لئے پیار اور لگن  کو فروغ دینے کے علاوہ آئی آئی ایس ایف – 2020 ہندوستانی سائنس دانوں کے رول پر بھی اپنا تاثر  پیش کرے۔ اور  سائنس اور ٹیکنالوجی اختراعات محض آتم نربھر بھارت کے لئے نہیں بلکہ عالمی بہبود کے لئے بھی  ہیں۔ اب یہی  وقت ہے کہ دنیا عالمی چیلنجوں سے نمٹنے اور عوام کی بہبود کے لئے ہندوستانی سائنس دانوں کے رول کو دیکھے۔ انہوں نے شرکا ء سے مزید کہا کہ وہ   ان طور طریقوں کی نشان دہی کریں اور اس رول کو اجاگر کریں جو ہندوستان نے کووڈ – 19 سے نمٹنے میں ادا کیا ہے۔

پہلا اور دوسرا آئی آئی ایس ایف  کا انعقاد نئی دہلی میں کیا گیا تھا، جب کہ تیسرا چنئی میں، چوتھا لکھنو میں اور  پانچواں آئی آئی ایس ایف  کولکاتا میں منعقد کیا گیا تھا۔ ان سبھی  فیسٹول کے انعقاد سے ہندوستان کے اندر اور بیرون ملکوں سے  عوام کی طرف سے زبردست رد عمل موصول ہوا ہے۔

آئی آئی ایس ایف ہر سال منعقد کیا جاتا ہے اور اس کا اہتمام مشترکہ طور پر سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق وزارتوں اور حکومت ہند کے محکموں کے علاوہ وج نانا بھارتی (وبھا) کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ بھارت و بیرون ملکوں کے طلباء، اختراع کاروں، دستکاروں، کسانوں، سائنس دانوں، ٹیکنو کریٹس کے ساتھ  آئی آئی ایس ایف ہندوستان کی سائنسی اور ٹیکنالوجی میں حصولیابیوں اور  کی گئیں پیش رفت  کا جشن منانے کا ایک فیسٹول ہے۔

توقع ہے کہ آئی آئی ایس ایف – 2020  میں ہندوستان و بیرون ملکوں کے سائنس داں اور  اداروں کے علاوہ نوجوان لوگوں کی ایک بڑی تعداد اس میں شرکت کرے گی۔ آئی آئی ایس ایف – 2020 کے دوران اور اس سے پہلے مختلف موضوعات پر بہت سے پروگراموں کے انعقاد کا بھی امکان ہے۔

میٹنگ میں ڈی ایس ٹی کے سکریٹری  ڈاکٹر آشوتوش شرما، سی ایس آئی آر کے ڈی جی ڈاکٹر شیکھر سی منڈے، ڈی بی ٹی کی سکریٹری ڈاکٹر رینو سوروپ، آئی سی ایم آر کے ڈی جی ڈاکٹر بلرام بھارگو، جناب جینت سہستر بودھے اور  دیگر  لوگ  بھی موجود تھے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago