بھارت درشن

زندگی جینے کا انداز بدل دے گا5جی:آکاش امبانی

نئی دہلی، 28 فروری

ریلائنس  جیو انفوکوم کے  چیئرمین آکاش امبانی نے کہا کہ 5جی ٹیکنالوجی ہندوستانیوں کے طرز زندگی کو بدلنے کی طاقت رکھتی ہے۔

وہ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت کے زیر اہتمام ایک ‘ پوسٹ بجٹ ویبینار’ سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کی صبح اس ویبینار کا افتتاح کیا۔

آکاش امبانی نے جیو کے  ٹرو 5 جینیٹ ورک لانچ کو دنیا کا سب سے بڑا 5جی رول آؤٹ قرار دیا۔ صرف 5 مہینوں کے اندر، جیو نے تقریباً 40,000 ٹاور سائٹس پر 2.5 لاکھ 5جی سیل انسٹال کیے ہیں۔

ریلائنس جیوکے اس بڑے انفراسٹرکچر پر سوار ہو کر کمپنی کی سروس 277 شہروں تک پہنچ گئی ہے۔ آکاش امبانی نے دعویٰ کیا کہ 2023 تک ریلائنس جیو کی  ٹرو 5 جی سروس ہر تعلقہ، ہر شہر اور ہر گاؤں میں دستیاب ہوگی۔

آکاش امبانی نے 5جی ٹیکنالوجی کو مختلف شعبوں میں کس طرح استعمال کیا جا سکتا ہے اور اس کا ہماری زندگیوں پر کیا اثر پڑے گا اس پر بڑی تفصیل سے بات کی۔ صحت، تعلیم، زراعت، گیمنگ سے لے کر سمارٹ سٹی میں 5جی کے استعمال کر کے بتائے۔ آکاش امبانی نے کہا کہ ملک 5جی کا فائدہ اٹھانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

Aamnah Farooque

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago