عالمی

دہشت گردی سےنمٹ نہیں پارہا پاکستان،امریکی رپورٹ میں واقعات میں اضافےکادعویٰ

واشنگٹن،28 فروری

 تمام تر دعووں کے باوجود پاکستان دہشت گردی سے نمٹنے میں کامیاب نہیں ہو رہا۔ امریکہ کے بیورو آف کاونٹر ٹیررزم کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کی ناکامی سے دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان پر مسلسل دہشت گردی کی مالی معاونت اور دہشت گردوں کو تحفظ فراہم کرنے کا الزام لگایا جاتا رہا ہے۔ اسی وجہ سے تمام پابندیوں کے بعد حکومت پاکستان نے کئی عالمی فورمز پر دہشت گردی پر موثر کنٹرول کی بات کہی تھی۔

اب امریکہ کے بیورو آف کاونٹر ٹیررزم کی نئی رپورٹ سے یہ بات واضح طور پر سامنے آئی ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی سے نمٹنے کے نام پر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کا کام کیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پاکستانی کوششوں کی رفتار بہت سست ہے۔ اسی وجہ سے سال 2020 کے مقابلے 2021 میں نہ صرف دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے بلکہ 2021 میں دہشت گرد حملوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

دہشت گردی پر مرکوز اس امریکی رپورٹ میں پاکستان کی سرزمین پر پنپنے والی دہشت گرد تنظیموں کے نام براہ راست لکھے گئے ہیں۔ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور آئی ایس آئی ایس کے جیسی دہشت گرد تنظیموں کے سرگرم ہونے کی بات کہی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیموں نے زیادہ تر بلوچستان اور صوبہ سندھ کو نشانہ بنایا۔ یہاں دہشت گردوں نے آئی ای ڈی، وی بی آئی ای ڈی، خودکش بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ جیسے حربے اپنائے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago