انڈین جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے قومی صدر سراج احمد قریشی رہے موجود
بارہ بنکی،(ابوشحمہ انصاری)
انڈین جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے قومی صدر سراج احمد قریشی بارہ بنکی پہنچے جہاں تنظیم کے عہدیداروں اور اراکین نے ان کا استقبال کیا۔ جس کے بعد 29 مئی کو گورکھپور میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی کنونشن اور صحافیوں کے اعزاز کی تقریب کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
مذکورہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قومی صدر سراج احمد قریشی نے کہا کہ ہماری سنگت ہمیشہ صحافیوں کے مفادات کی جنگ لڑتی رہی ہے۔ کسی بھی صحافی کو ہراساں اور ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی۔
گورکھپور میں ہونے والے اس تاریخی پروگرام میں زیادہ سے زیادہ صحافیوں، سماجی کارکنوں، فنکاروں وغیرہ کو اعزاز سے نوازا جائے گا جو سماج میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جس کے بعد ریاستی سکریٹری راہل ترپاٹھی اور ضلع صدر عبید انصاری نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ارشد احمد،عثمان علی،وید پرکاش شرما، راکیش سریواستو، آنند پرکاش شرما،توفیق احمد، عتیق الرحمن،علی چاند، عبید انصاری،آر این شرما، دانش انصاری، شہیر،سیف مختار، عادل عثمانی، سہیل،رضوان علی و روہت موریہ سمیت دیگرصحافی موجود رہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…