کھیل کود

کشن نے ایشیا پیسیفک ماسٹرگیمس میں جیتےتین گولڈمیڈل

کلو، 16 مئی

 ایشیا پیسیفک ماسٹر گیمس-2023 میں ہندوستان کی مسلسل جیت نے ملک کا فخر بڑھا دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کلّو اور لاہول کا نام بھی پوری دنیا میں چمکا ہے۔ ہندوستانی کھلاڑی کشن لال نے دو گولڈ میڈل جیتے ہیں۔ ہندوستان نے منگل کو پھر ٹرپل جمپ میں طلائی تمغہ جیتا۔ بھارت کی نمائندگی کرنے والے انٹرنیشنل ماسٹر ایتھلیٹ کشن لال نے ایک بار پھر کمال کر دیا۔

ٹرپل جمپ مقابلے میں 16 ممالک کو مات دے کر لاہول سپتی ضلع کے ماسٹر ایتھلیٹ کشن لال نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور ہندوستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا۔ ٹرپل جمپ میں جاپان دوسرے جبکہ چین تیسرے نمبر پر رہا۔

کشن لال نے پانچ دنوں کے اندر تین مقابلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کی اور تینوں مقابلوں میں پہلا مقام حاصل کرکے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ 12 مئی کو ڈسکس تھرو، 15 مئی کو جیولن تھرو اور 16 مئی کو ٹرپل جمپ میں حصہ لیا اور گولڈ میڈل جیتے۔ لاہول سپتی کے کشن لال نے پوری دنیا میں ہندوستان کا نام روشن کیا ہے۔

کشن لال نے جنوبی کوریا میں ایشیا پیسیفک ماسٹر گیمس میں جیولن تھرو ایونٹ میں ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہوئے تین طلائی تمغے جیتے ہیں۔

یادرہے کہ انٹرنیشنل ماسٹر کھلاڑی کشن لال، جن کا تعلق ہماچل کے لاہول اسپتی اور کلّو سے ہے، نے ایشیا پیسیفک ماسٹر گیمس میں زبردست پرفارمنس دی ہے۔ کشن لال 23 مئی کو جنوبی کوریا سے وطن واپس آئیں گے۔ یہاں پہنچنے پر ماسٹر گیمس کے کھلاڑی ان کا استقبال کریں گے۔

کشن لال نے بتایا کہ انہوں نے یہ کامیابی ہندوستان اور ہماچل کے ساتھ ساتھ لاہول اسپتی اور کلّو کے اپنے لوگوں کے آشیرواد سے حاصل کی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago