Categories: بھارت درشن

حکومت کے 4 برس پورے ہونے پر بولے یوگی ، یوپی سب سے بڑی معیشت بن چکی ہے

لکھنؤ ، 19 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

اتر پردیش میں حکومت کے چار برس پورے ہونے کے موقع پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو یوپی حکومت کی کامیابیوں کو شمار کرایا ۔ یوگی نے کہا کہ 4 برس میں کوئی فساد نہیں ہوا۔ جب حکومت نے پہلی بار اقتدار سنبھالا تو بد حال امن و امان اور بدعنوانی کا ہر سمیت دور دورہ تھا ۔ معیشت کے معاملات میں پہلے 3 درجات میں ہم کہیں بھی نہیں ٹھرتے تھے۔ یہ وہی اترپردیش ہے جو 4 برس قبل ملک کی کسان یوجنا میں کیسی بھی پایدان پر نہیں تھا ۔

یہ وہی اترپردیش ہے جو 4 سال قبل ملک کی کسان یوجنا میں نہیں تھا۔ سابقہ حکومتیں ریاست میں2017 میں شروع کیے گئے کاموں میں دل چسپی نہیں لیتی تھیں۔ پردھان منتری اجولا یوجنا ، پردھان منتری سوبھاگیہ یوجنا ، کسان سمان یوجنا اور ایسی تمام اسکیموں نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

یوگی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں ، اتر پردیش اب 'بیمارو' ریاست کے زمرے سے باہر نکل کر سب سے بڑی معیشت بن چکی ہے۔ یوگی نے کہا کہ آج یوپی ا ز آف ڈوینگ کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے ، ہم نے بہت لمبی چھلانگ لگائی ہے۔ یوگی نے کہا کہ ہاؤسنگ اسکیم ، ٹوائلٹ اسکیموں نے ریاست میں ملک میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ اترپردیش حکومت نے کسانوں کے مفادات کے لئے کام کیا ہے۔ کسان ، 2014 کے بعد سیاست حصہ بنے ۔

قبل ازیں کاشتکاروں پر کوئی توجہ بھی نہیں دیتا تھا ۔ یوگی نے کہا کہ حکومت نے گنے کے کاشتکاروں کے لیے بھی بڑے پیمانے پر کام کیا۔ریاست میں تیوہاروں کے موقع پر امن رہا۔ انہوں نے کہا پہلے ریاست میں کوئی آنا بھی نہیں چاہتا تھا ، لیکن اب ریاست سب کی پہلی پسند بن گئی ہے۔پولیس کی شبیہ میں تبدیلی آئی ہے۔

یوگی نے کہا کہ اترپردیش کے مجرم اپنی جانیں بچانے کے لیےدوسری ریاستوں میں پناہ لے رہے ہیں۔ اترپردیش حکومت نے لینڈ مافیا کو ختم کرنے کا کام بھی انجام دیا ہے۔ ہم نے اتر پردیش میں صحت سیاحت، پولیس اصلاحات کا کام کیا ہے۔ ہم نے کمشنر سسٹم نافذ کیا۔تمام تھانوں میں خواتین کی ہیلپ ڈیسک قائم کئے۔ یوگی نے کہا کہ او ڈی او پی نے ریاست کو ایک نئی شناخت دی ہے۔

ایم ایس ایم ایز نے 1 کروڑ 80 لاکھ ملازمتیں پیدا کیں۔ نمامی گنگے کے تحت گنگا کی صفائی کا کام بڑے پیمانے پر کیا گیا ۔ اترپردیش میں پہلی بار گنگا یاترا کا انعقاد کیا گیا ، تاکہ معیشت کو اعتماد کے ساتھ مضبوط کیا جاسکے۔ پہلے غریب صرف نعروں تک محدود تھا ، ہماری حکومت غریبوں کے لیے بہت اسکیمیں چلا رہی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago