Categories: بھارت درشن

فرانسیسی ایئر فورس کے لیے الباٹروس طیارے بھارت میں ہوں گے تیار

فرانسیسی ایئر فورس کے لیے الباٹروس طیارے بھارت میں ہوں گے تیار

Albatross aircraft for the French Air Force will be ready in India

نئی دہلی ، 14 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

فائٹر جیٹ رافیل سودے کے آفسیٹ معاہدے کے حصے کے طور پر ، فرانسیسی کمپنی ڈ سالٹ ایوی ایشن الباٹروس فالکن 2000 نے طیارے  تکنیک بھارت کو دینے پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے ۔

فالکن سیریز کا یہ طیارہ نگرانی ، جاسوس ، سطح پر حملہ ، الیکٹرانک جنگ یا بیڑے کی تربیت جیسے مشنوں کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب کوئی بین الاقوامی کمپنی بھارت میں اپنے ملک کی ایئر فورس کے لئے پورے طیارے تیار کرے گی۔

رافیل معاہدے کے آفسیٹ معاہدے پر بھارت کو ہوائی جہاز کی ٹکنالوجی ملے گی

کمپٹرولر اور آڈیٹر جنرل (سی اے جی) نے رافیل طیاروں کی بھارت میں فراہمی شروع ہونے کے بعد بھی فرانسیسی کمپنی سے دفاعی آفسیٹ پالیسی کے تحت ٹیکنالوجی کی منتقلی پر مان سون اجلاس کے دوران پارلیمنٹ میں پیش کردہ اپنی رپورٹ میں سوالات اٹھائے تھے۔

فرانس کی کمپنی ڈسالٹ ایویشن سے 59ہزار کروڑ روپے میں 36رافیل طیاروں کی ڈیل کرتے وقت آف سیٹ کانٹریکٹ ڈی آر ڈی او کو کاویری انجن کی تکنیک دے کر تیس فیصد آف سیٹ مکمل کرنے کی بات طے ہوئی تھی ۔

ٹیکنالوجی کی منتقلی نہ ہونے پر پارلیمنٹ میں پیش کی جانے والی رپورٹ میں سی اے جی نے سوالات اٹھائے

بھارت کی ڈفینس آف سیٹ پالیسی کے مطابق تین سو کروڑ روپے سے زیادہ کا سیکورٹی سودہ ہونے پر غیر ملکی کمپنیوں کو معاہدے کا تیس فیصد حصہ بھارت میں ریسرچ یا آلات پر خرچ کرنا ہوتا ہے ۔

رافیل سودے میں آفسیٹ پالیسی مکمل نہ ہونے پر سی اے جی نے وزارت دفاع کو مشورہ دیا کہ اگر رافیل معاہدے میں آفسیٹ پالیسی مکمل نہیں ہوئی تو پالیسی پر نظرثانی کریں۔

پہلا طیارہ فرانس میں بنایا جائے گا اور باقی 11 بھارت میں تعمیر کیے جائیں گے۔

تاہم ، رافیل سودے کے وقت طے شدہ آفسیٹ کنٹریکٹ کے مطابق ، بھارت کو 30 ہزار کروڑ کا آفسیٹ پیکیج دینا ہوگا۔ چناں چہ اب فرانسیسی کمپنی نے الباٹروس فالکن 2000 کی ٹیکنالوجی ہندوستان کو دینے پر اتفاق کیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ فرانسیسی فضائیہ کے چوتھے الباٹروس فالکن 2000 طیارے کی فراہمی کے بعد اس کی ٹیکنالوجی ہندوستان منتقل کردی جائے گی۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago