سعودی عدالت سے منی لانڈرنگ کیس میں دو ملزمان کو قید اور جرمانہ کی سزا

Saudi court sentences two suspects in money laundering case

ریاض،14دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

سعودی عرب کی ایک فوج داری عدالت نے ایک مقامی کاروباری فرم کے مالک اور اس کے ایک سینیر ملازم کو مجموعی طور پر 9 سال قید اور 28 ملین ریال جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی پراسیکیوٹر جنرل کو ایک کاروباری فرم کے بنک اکاﺅنٹ کے مبینہ طور پر منی لانڈرنگ میں استعمال کیے جانے کے شبے میں اکاﺅنٹ کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

پراسیکیوٹر جنرل کے معاشی امور کے شعبے کو اس کیس کی تحقیقات کا حکم دیا گیا۔تحقیقات کے دوران یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ کاروباری فرم کے بینک اکاﺅنٹ کو رقوم کی منتقلی کے ضابطہ کار کی خلاف ورزی میں ملوث پایا گیا ہے۔

تحقیقات کے دوران یہ پتا چلا ہے کہ کاروباری فرم کے بنک اکاﺅنٹ کو اندرون اور بیرون ملک رقوم کی منتقلی کے لیے استعمال کیا گیا۔عدالت نے کمپنی کے مالک اور سینیر ملازم کو 9 سال قید اور 28 ملین ریال جرمانہ کیا گیا ہے۔

جرمانہ کی کل رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کی گئی رقم کے مساوی ہے۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…