بھارت درشن

ملک کے تمام 300 ایڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹروں کی پروازوں پر پابندی عائد

دو دن میں انجن کی حفاظتی جانچ مکمل ہونے کے بعد ہی پرواز کی اجازت دی جائے گی

اروناچل میں حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر کی جانچ میں انجن کی خرابی کا پتہ چلا

نئی دہلی، 28 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

 اروناچل پردیش کے اپر سیانگ ضلع میں گزشتہ ہفتے کریش ہوئے آرمی کے ایڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹر (اے ایل ایچ) رودر کی ابتدائی جانچ میں انجن میں خرابی کا پتہ چلا ہے۔ اس کے بعد احتیاط کے طور پر ملک میں تمام 300 سے زائد اے ایل ایچ کی پروازوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ حفاظتی جانچ مکمل ہونے پر دو دن بعد ان کے دوبارہ پرواز کی امید ہے۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے دونوں پائلٹس سمیت پانچوں افراد کی لاشیں پہلے ہی برآمد کی جاچکی ہیں۔

اروناچل پردیش کے اپر سیانگ ضلع 21 اکتوبر کو ہندوستانی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر رودر نے لکابلی سے اڑان بھری تھی لیکن وہ ٹوٹنگ ہیڈ کوارٹر سے 25 کلومیٹر دور سنگنگ گاؤں کے قریب کریش ہوگیا۔ جہاز میں 2 پائلٹس سمیت 5 افراد سوار تھے، جنہیں تلاش کرنے کے لیے آرمی کے دو اے ایل ایچ اور فضائیہ کے ایک ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر سے ریسکیو آپریشن کیا گیا، حادثے کا شکار اٹیک ہیلی کاپٹر دھرو ویپن سسٹم انٹیگریٹیڈ (ڈبلیو ایس آئی) ایم کے- IV ورڑن ہے۔حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری کے آرڈر دئے گئے تھے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago