عالمی

بہترمستقبل کے ساتھ بین الاقوامی معاملات میں بڑھے گا ہندوستان کا کردار: پوتن

ماسکو، 28 اکتوبر(انڈیا نیرٹیو)

 روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے جمعرات کو ہندوستان کی تعریف میں ایک کے بعد ایک قصیدے گڑھے۔ پوتن نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہندوستان کا مستقبل بہت اچھا ہے اور عالمی معاملات میں اس کا کردار بڑھ رہا ہے۔

ماسکو میں جمعرات کو سالانہ ولدائی کلب کانفرنس کے دوران روسی صدر پوتن نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی دنیا کے ان لوگوں میں سے ایک ہیں جو اپنے ملک کے مفاد میں ایک آزاد خارجہ پالیسی چلانے کے قابل ہیں، چاہے کوئی کتنی ہی محدود کرنے کوشش کیوں نہ کرے۔

دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھ رہا ہے، ہم نے تجارت کا حجم بڑھایا ہے۔ پی ایم مودی نے مجھ سے کھاد کی سپلائی بڑھانے کو کہا ہے جو ہندوستانی زراعت کے لیے بہت اہم ہے۔ ہم نے کھادوں میں 7.6 گنا اضافہ کیا ہے۔ زراعت میں تجارت تقریباً دوگنی ہو گئی ہے۔

ہندوستان کے ساتھ ہمارے خصوصی تعلقات ہیں۔ ہمیں کبھی کوئی مشکل مسئلہ نہیں آیا اور ہم نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور یہ رشتہ قائم ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

وزیر اعظم مودی کی قیادت میں بہت کچھ کیا گیا ہے۔ وہ ایک سچا محب وطن ہے۔ ان کا ”میک ان انڈیا“کا نظریہ معاشی اور اخلاقی دونوں لحاظ سے اہمیت رکھتا ہے۔

پوتن نے کہا کہ مستقبل ہندوستان کا ہے، اس پر فخر کیا جاسکتا ہے کہ یہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے۔ ہندوستان نے ایک برطانوی کالونی سے ایک جدید ریاست میں اپنی ترقی میں زبردست ترقی کی ہے۔ تقریباً ڈیڑھ ارب لوگوں کے ساتھ ترقی کی طرف پیش رفت قابل ستائش ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago