امریکہ کے نیوکلائی سیکورٹی سمیت اہم محکموں پر سائبر حملہ کا دعویٰ

America- Nuclear security- cyber attack

واشنگٹن،18دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

امریکہ کے نیو کلائی ہتھاروں کی ذمہ داری سنبھالنے والے نیشنل نیو کلیئر سیکورٹی ایڈمنسٹریشن (این این ایس اے) اور محکمہ توانائی کے نیٹ ورک پر بڑا سائبر حملہ کرکے ہیکروں نے خفیہ معلومات حاصل کی ہے۔

امریکی میڈیا کمپنی پولیٹیکو نے جمعرات کو اپنی ایک رپورٹ میں ان محکموں کے عہدیداروں کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔رپورٹ کے مطابق فیڈرل انرجی ریگولیٹری کمیشن (ایف ای آر سی) اور الاموس نیشنل لیبارٹریوں کے علاوہ محکمہ توانائی کے متعدد دفاتر کے نیٹ ورک میں بھی مشکوک سرگرمیوں کا پتہ چلا ہے۔

امریکہ کی سائبر سیکورٹی اور انفراسٹرکچر سکیورٹی ایجنسی

امریکہ کی سائبر سیکورٹی اور انفراسٹرکچر سکیورٹی ایجنسی (سی آئی ایس اے) نے اس سے قبل جمعرات کے روز حکومت کے تمام محکموں کو متنبہ کرتے ہوئے بڑے سائبر حملے کے تعلق سے جانکاری دی تھی۔

اس سائبر حملے سے امریکی وزارت دفاع پینٹاگون ، وزارت تجارت ، ہوم لینڈ سیکورٹی ، خزانہ اور قومی ادارہ صحت بھی متاثر ہوئے ہیں۔روزنامہ واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق اے پی ٹی 29 نامی ہیکنگ گروپ اس سائبر حملے کا ذمہ دار ہے۔

اس گروپ کو ڈیوک کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور اس کا تعلق مبینہ طور پر روس سے ہے۔ امریکہ میں روسی سفارت خانے نے میڈیا کے ان دعووں کو مسترد کردیا ہے۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…