Categories: بھارت درشن

اوڑی میں سرحد پردراندازی کی کوشش ناکام گولیوں کے تبادلے کے دوران فوجی جوان زخمی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
شمالی کشمیر میں دراندازی کی کوشش ناکام، دہشت پسندوں اور فورسزکے مابین گولیوں کے تبادلے میں ایک فوجی جوان زخمی ہوا، وسیع علاقہ محاصرے میں تلاشی کارروائیاں جاری ہیں۔ نمائندے کے مطابق شمالی کشمیرکے سرحدی قصبہ اوڑی کے عبور سیکٹر میں اس وقت سنسنی کاماحول پھیل گیا جب فورسز نے حدمتارکہ پرنقل وحرکت محسوس کی اور دراندازی کرنے والے دہشت پسندوں کوللکارااور انہیں سرنڈر کرنے کی پیشکش کی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جدیدہتھیاروں سے لیس دہشت پسندوں نے فورسز کی پیشکش کوٹھکراتے ہوئے گولیاں چلائیں فورسزنے بھی پوزیشن سمبھال کر جوابی کارروائی کی فریقین کے درمیان گولیوں کاتبادلہ کافی دیرتک جاری رہاجس سے پوراعلاقہ لرزاٹھا۔دہشت پسندوں کی جانب سے گولیاں چلانے کے دوران فورسز کاایک جوان زخمی ہوا جسے علاج کے لئے فوجی اسپتال منتقل کیاگیاجہاں وہ زیرعلاج ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دفاعی ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ اوڑی سیکٹر میں حدمتارکہ پر دہشت پسندوں نے دراندازی کی کوشش کی جس سے بروقت فوج نے کارروائی کرکے ناکام بنادیا۔فوجی ترجمان کے مطابق علی الصبح فورسزکوحدمتارکہ پردہشت پسندوں کی نقل وحرکت محسوس ہو ئی۔ دہشت پسندوں کوللکارا گیااورسرنڈرکرنے کی پیش کش کی، جوانہوں نے ٹھکرادی اور گولیاں چلائیں۔ دفاعی ترجمان کے مطابق دہشت پسندوں کی جانب سے گولیاں چلانے کے دوران ایک فوجی جوان زخمی ہوا جسے علاج کے لئے بادامی باغ فوجی اسپتال منتقل کیا۔جہاں وہ زیرعلاج اور اس کی حالت خطرے سے باہرہے۔دفاعی ترجمان کے مطابق عبور سیکٹرکاعلاقہ محاصرے میں لیا گیاہے اور آپریشن شروع کردیاگیاہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago