شمالی کشمیر میں دراندازی کی کوشش ناکام، دہشت پسندوں اور فورسزکے مابین گولیوں کے تبادلے میں ایک فوجی جوان زخمی ہوا، وسیع علاقہ محاصرے میں تلاشی کارروائیاں جاری ہیں۔ نمائندے کے مطابق شمالی کشمیرکے سرحدی قصبہ اوڑی کے عبور سیکٹر میں اس وقت سنسنی کاماحول پھیل گیا جب فورسز نے حدمتارکہ پرنقل وحرکت محسوس کی اور دراندازی کرنے والے دہشت پسندوں کوللکارااور انہیں سرنڈر کرنے کی پیشکش کی۔
جدیدہتھیاروں سے لیس دہشت پسندوں نے فورسز کی پیشکش کوٹھکراتے ہوئے گولیاں چلائیں فورسزنے بھی پوزیشن سمبھال کر جوابی کارروائی کی فریقین کے درمیان گولیوں کاتبادلہ کافی دیرتک جاری رہاجس سے پوراعلاقہ لرزاٹھا۔دہشت پسندوں کی جانب سے گولیاں چلانے کے دوران فورسز کاایک جوان زخمی ہوا جسے علاج کے لئے فوجی اسپتال منتقل کیاگیاجہاں وہ زیرعلاج ہے۔
دفاعی ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ اوڑی سیکٹر میں حدمتارکہ پر دہشت پسندوں نے دراندازی کی کوشش کی جس سے بروقت فوج نے کارروائی کرکے ناکام بنادیا۔فوجی ترجمان کے مطابق علی الصبح فورسزکوحدمتارکہ پردہشت پسندوں کی نقل وحرکت محسوس ہو ئی۔ دہشت پسندوں کوللکارا گیااورسرنڈرکرنے کی پیش کش کی، جوانہوں نے ٹھکرادی اور گولیاں چلائیں۔ دفاعی ترجمان کے مطابق دہشت پسندوں کی جانب سے گولیاں چلانے کے دوران ایک فوجی جوان زخمی ہوا جسے علاج کے لئے بادامی باغ فوجی اسپتال منتقل کیا۔جہاں وہ زیرعلاج اور اس کی حالت خطرے سے باہرہے۔دفاعی ترجمان کے مطابق عبور سیکٹرکاعلاقہ محاصرے میں لیا گیاہے اور آپریشن شروع کردیاگیاہے۔