Categories: بھارت درشن

انڈمان اور نکوبار کمان نے یوم جمہوریہ منایا، ہیلی کاپٹر سے پھولوں کی بارش کی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
<strong>آرمی، نیوی، ایئر فورس، کوسٹ گارڈ کی ٹیموں نے پریڈ میں حصہ لیا</strong></p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انڈمان اور نکوبار جزائر میں پورٹ بلیئر کے نیتا جی اسٹیڈیم میں رسمی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ انڈمان اور نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر ایڈمرل ڈی کے جوشی (ریٹائرڈ) نے بطور مہمان خصوصی پریڈ کا معائنہ کیا۔ ہندوستانی بحریہ کے لیفٹیننٹ کمانڈر سندیپ آر نے پریڈ کی قیادت کی۔ پریڈ میں فوج، بحریہ، فضائیہ، کوسٹ گارڈ اور انڈمان اور نکوبار پولیس کی ٹیموں نے حصہ لیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قومی پرچم لہرانے کے دوران ایم آئی 17 وی 5 ہیلی کاپٹر نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور پرچم کشائی کے وقت سلامی دی گئی۔ پریڈ کے ہر دستے کی نمائندگی ایک افسر، ایک جونیئر کمیشنڈ افسر اور پندرہ دیگر رینک نے کی۔ پریڈ میں حصہ لینے والے دستوں کا فخر اور جوش   انڈمان اور نکوبار کمان میں تمام ہتھیاروں  کی یکسانیت ور مشترکہ مہارت کی ثقافت کے فروغ کی عکاسی کرتا ہے۔ اس تقریب کے دوران تمام حکومتی رہنما خطوط اور کووڈ پروٹوکول پر عمل کیا گیا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago