آرمی، نیوی، ایئر فورس، کوسٹ گارڈ کی ٹیموں نے پریڈ میں حصہ لیا
انڈمان اور نکوبار جزائر میں پورٹ بلیئر کے نیتا جی اسٹیڈیم میں رسمی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ انڈمان اور نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر ایڈمرل ڈی کے جوشی (ریٹائرڈ) نے بطور مہمان خصوصی پریڈ کا معائنہ کیا۔ ہندوستانی بحریہ کے لیفٹیننٹ کمانڈر سندیپ آر نے پریڈ کی قیادت کی۔ پریڈ میں فوج، بحریہ، فضائیہ، کوسٹ گارڈ اور انڈمان اور نکوبار پولیس کی ٹیموں نے حصہ لیا۔
قومی پرچم لہرانے کے دوران ایم آئی 17 وی 5 ہیلی کاپٹر نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور پرچم کشائی کے وقت سلامی دی گئی۔ پریڈ کے ہر دستے کی نمائندگی ایک افسر، ایک جونیئر کمیشنڈ افسر اور پندرہ دیگر رینک نے کی۔ پریڈ میں حصہ لینے والے دستوں کا فخر اور جوش انڈمان اور نکوبار کمان میں تمام ہتھیاروں کی یکسانیت ور مشترکہ مہارت کی ثقافت کے فروغ کی عکاسی کرتا ہے۔ اس تقریب کے دوران تمام حکومتی رہنما خطوط اور کووڈ پروٹوکول پر عمل کیا گیا۔