فوجی سربراہ جنرل نروانے 6روزہ دورے پر آج  متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب روانہ

نئی دہلی،9،دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

آرمی چیف جنرل منوج مکند نروانے بدھ سے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے 6 روزہ دورے پر جا رہے ہیں۔ آرمی چیف کا دورہ اس لحاظ سے تاریخی ہے کہ ایک ہندستانی آرمی چیف پہلی بار متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کا دورہ کر رہا ہے۔

اس دوران جنرل نروانے دونوں ممالک کی افواج کے ہم منصب اور اعلی فوجی قیادت سے بات چیت کریں گے۔آرمی چیف بدھ اور جمعرات کو متحدہ عرب امارات میں ہوں گے جہاں وہ دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے اور تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے سینئر فوجی افسران سے تبادلہ خیال کریں گے۔

پہلی بار کسی ہندستانی آرمی چیف کا دورہ خلیجی ممالک میں

اس دورے کے دوسرے مرحلے میں وہ 13 اور 14 دسمبر کو سعودی عرب میں ہوں گے جہاں وہ فوجی امور سے مختلف امور پر وسیع تبادلہ خیال کریں گے۔

وہ سعودی عرب آرمی ہیڈ کوارٹرز نیز ملٹری اکیڈمی کا بھی دورہ کریں گے۔ آرمی چیف کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی جانے اور وہاں کے انسٹی ٹیوٹ کے طلباسے خطاب کرنے کا پروگرام ہے۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…