Urdu News

کوالٹی کے برانڈ ایمبیسیڈر بنیں اورکوالٹی کی اہمیت کے پیغام کوفروغ دیں

کوالٹی کے برانڈ ایمبیسیڈر

تجارت اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی نظام تقسیم نیز ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج طلباء سے پائیداریت کو اپنی زندگی کا ایک اہم عنصر بنانے پر زور دیا ۔ انہوں نے زور دے کرکہا کہ پائیداریت اس  کرہ ارض  کے مستقبل کا تعین کرنے جا رہی ہے۔ وہ کرائسٹ یونیورسٹی، بنگلورو میں دکش 2023 کے افتتاحی تقریب  کو ورچوئل کانفرنس  کے ذریعہ خطاب کررہے تھے۔ کوالٹی کے برانڈ ایمبیسیڈر

یہاں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے، جناب گوئل نے سبھی سے ’’ لائف  – ماحولیات کے لئے  طرز زندگی‘‘ کو اپنانے کے لیے بھی کہا

جس سے روزمرہ کی زندگی میں سرکلر اکانومی پر توجہ دینے کی شروعات کی جاسکے. اور ساتھ ہی  کچرا کو ختم  کرنے اور ری سائیکلنگ. اور دوبارہ استعمال کی شروعات ہوسکے ۔

طلباء کو نئے ہندوستان کا اہم  محرک بتاتے ہوئے، مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت صرف  سہولت کار  کے طور پر کام کر سکتی ہے،  ایک ماحول فراہم کرا سکتی ہے اور معیشت کو  مضبوطی دے سکتی ہے، کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کر سکتی ہے، ٹیکنالوجی/ ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کی مناسب دستیابی کو یقینی بنا سکتی ہے، یونیورسٹیوں کو بہتر بنا سکتی ہے۔حالانکہ، انہوں نے کہا کہ  یہ سب  زیادہ سے زیادہ بہتر ہوسکتے ہیں اگر ہم انہیں ماحولیات  کو بہتر بنانے  میں استعمال کریں ۔

یہ  پتہ لگانے  کے لئے کہا کہ ہم کس طرح  سے اور زیادہ بامعنی  بن سکتے ہیں اور عام آدمی کی زندگیوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ لیڈر بننے کے لیے سیکھنے کا سفر مسلسل جاری رہنا چاہیے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کرائسٹ یونیورسٹی  کل کے  لیڈر س پیدا کرے گی. جو پوری دنیا میں ہندوستانی پرچم کو سربلند کریں گے۔  ان سے اختراع کے رہنما بننے اور جو بھی کام کرنا چاہتے ہیں . ان میں انتہائی اعلیٰ ہدف طے کرنے کے لئے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب زندگی بھر کے طالب علم ہیں. ہر قدم پر نئی چیزیں سیکھتے  رہتے ہیں۔ یہ بھی کہا کہ بنگلورو نے خلا. ای کامرس، ڈیجیٹل ادائیگیوں، ایگریٹیک میں ایک بہت بڑا اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم بنایا ہے. اور پوری دنیا میں ایک قابل اعتماد پارٹنر کے طور پر ابھرا ہے۔ کوالٹی کے برانڈ ایمبیسیڈر

Recommended