Categories: بھارت درشن

ضمنی انتخاب سے قبل نتیش نے لالواور تیجسوی کو دیا ٹنشن

آر جے ڈی کی پوری ریاستی اکائی جے ڈی یو میں ضم، پارٹی صدر للن سنگھ نے کیا خیر مقدم

نئی دہلی? پٹنہ، 27 اکتوبر(انڈیا نیرٹیو)

بہار کے ضمنی انتخابات میں اپنی پارٹی کو جتانے کی کوشش میں مصروف لالو۔ تیجسوی کو جے ڈی یونے بڑا جھٹکا دیا ہے۔ آر جے ڈی کی پوری گوا یوائنٹ جے ڈی یو میں ضم ہو گئی ہے۔ جے ڈی یو کے صدر للن سنگھ نے ان کا خیر مقدم کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی آر جے ڈی کو ملک کی دیگر ریاستوں تک پھیلانے کی تیجسوی کی کوشش کو جے ڈی یو کے اس اقدام سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔

جانکاری کے مطابق گوا آر جے ڈی کے صدر احمد قادر اور دیگر عہدیداروں نے جنتر منتر دہلی میں پارٹی دفتر میں جے ڈی یو کے قومی جنرل سکریٹری آفاق احمد خان کی موجودگی میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا، جس میں ریاستی یونٹ کا انضمام ہوا۔ منگل کو جے ڈی یو کی طرف سے جاری ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ احمد قادر کی قیادت میں آر جے ڈی کے فرانسس کولاسو، انتھونی پریرا، انوپ سنہا، اشوک جمبوڈکر اور رضیہ شیخ نے پارٹی میں ضم ہو گئے۔جے ڈی یو کی یونٹ صدر جمبوڈکر نائب صدر کے طور پر منتخب ہوئے۔ سنہا کو جنرل سکریٹری اور رضیہ شیخ مہیلا مورچہ کے صدر کے طور پرمقرر ہوئی ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago