..بھارت پرو 2023 کا آج لال قلعہ کے لان میں افتتاح ہوا
چھ روزہ ’’بھارت پرو‘‘ کا انعقاد 26 سے 31 جنوری 2023 تک کیا جا رہا ہے
بھارت پرو ایک بھارت شریسٹھ بھارت کے جذبے کی تکمیل کرتا ہے: جناب جی کے ریڈی
جھلکیاں:
ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کے ریڈی نے اس تقریب کا افتتاح کیا۔
زونل ثقافتی مراکز کی ثقافتی پرفارمنس کے ساتھ ساتھ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ثقافتی دستے، ایک پین – انڈیا فوڈ کورٹ اور پین – انڈیا کرافٹس بازار جس میں دستکاری کے 65 اسٹال ہیں، اس تقریب کا حصہ ہوں گے۔
ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر . جناب جی کے ریڈی نے آج لال قلعہ کے لان میں چھ روزہ میگا ایونٹ ’’بھارت پرو‘‘ کا افتتاح کیا۔
2023 کے کیلنڈر کا موضوع “انڈیا کے ناقابل یقین تہوار” ہے۔
اس موقع پر جناب جی کے ریڈی نے کہا کہ آج یوم جمہوریہ منانے سے نوجوان آبادی کو ملک کی بہتری کے لیے کام کرنے کی نئی توانائی ملے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت پرو ایک بھارت شریسٹھ بھارت کے جذبے کی تکمیل کرتا ہے کیونکہ یہاں پورے بھارت کےفنکار، دستکاری، کھانے کے اسٹال موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پرو کے ذریعے منی انڈیا کو دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ بھی بتایا کہ بھارت پرو اس سال موٹے اناج کو فروغ دے رہا ہے اور مختلف وزارتوں کی کامیابیوں کو بھی ظاہر کر رہا ہے۔
اس موقع پر سیاحت کی وزارت کے سکریٹری جناب اروند سنگھ نے کہا کہ اس سال کا بھارت پرو اس تاریخی مقام پر 30 سے زیادہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں. اور 20 مرکزی وزارتوں کی شرکت کے ساتھ بھارت کی بھرپور ثقافت کو یکجا کرتا ہے۔
سیاحت کی وزارت کو اس تقریب کے لیے نوڈل وزارت کے طور پر نامزد کیا گیا ہے، جس کی خاص باتوں میں پنڈال میں یوم جمہوریہ پریڈ کی بہترین جھلکیاں، زونل ثقافتی مراکز کی ثقافتی پرفارمنس کے ساتھ ساتھ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ثقافتی طائفے، ایک پین – انڈیا فوڈ کورٹ اور ایک پین – انڈیا کرافٹس بازار جس میں دستکاری کے 65 اسٹال ہیں شامل ہیں۔ یہ تقریب شام 5:30 بجے سے رات 10:00 بجے تک 26 جنوری 2023 کو اور دوپہر 12 بجے سے رات 10 بجے تک 27 سے 31 جنوری 2023 تک عام لوگوں کے لیے کھلی ہے۔ ایونٹ کے تمام دنوں میں بڑی تعداد میں زائرین کی آمد متوقع ہے۔
چھ روزہ ایونٹ میں درج ذیل اہم اجزاء ہوں گے:
بھارت پرو اس سے قبل 2016، 2017، 2018، 2019 اور 2020 . (اور سال 2021 میں ورچوئل وسیلے سے) میں لال قلعہ کے سامنے لان اور گیان پاتھ پر منعقد کیا گیا تھا۔ جسمانی تقریب کا انعقاد 2 سال کے وقفے کے بعد لال قلعہ کے سامنے لان اور گیان پاتھ میں کیا جا رہا ہے۔ اس تقریب میں فوڈ فیسٹیول، دستکاری میلہ، لوک اور قبائلی رقص پرفارمنس ثقافتی گروپوں کی پرفارمنس، یوم جمہوریہ ٹیبلو کی نمائش، لال قلعہ کی روشنی وغیرہ دیکھو اپنا دیش کی برانڈنگ اور پروموشن کی جائے گی، ایک بھارت شریسٹھ بھارت، جی 20 اور مشن لائف شامل ہوں گے۔
علاقائی کھانوں کی نمائش اور فروخت
دستکاری اور ہینڈلوم
مرکزی حکومت کی وزارتوں اور تنظیموں کی کامیابیاں اور فلیگ شپ پروگرام
سرگرمی زون
……………..
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…