واشنگٹن،27جنوری(انڈیا نیریٹو)
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی منظم کارروائی میں نو فلسطینیوں کی شہادت کے واقعے کے بعد امریکا نے فریقین سے صبر وتحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔دوسری طرف امریکی وزیرخارجہ انٹنی بلنکن آئندہ ہفتے مصر، مقبوضہ مغربی کنارے اور اسرائیل کا دورہ کریں گے، جہاں وہ اسرائیلی آپریشن کے نتیجے میں تشدد کے خاتمے پر زور دیں گے۔ اس کارروائی میں کم سے کم نو فلسطینی شہید اور دو درجن کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ بلنکن اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کریں گے اور دونوں فریقوں پر کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیں گے، تاکہ تشدد کو ختم کر کے معصوم جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق بلنکن کا دورہ اتوار 29 جنوری کو شروع ہو گا اور منگل 31 جنوری تک جاری رہے گا۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں مزید کہا کہ وزیر خارجہ یوکرین اور ایران کے ساتھ جنگ، فلسطین- اسرائیل تعلقات اور دو ریاستی حل کو برقرار رکھنے سمیت دیگر مسائل پر خطے کے اتحادیوں سے مشاورت کریں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ بلنکن قاہرہ میں سوڈان اور لیبیا کے معاملات اور غزہ میں ہونے والی پیش رفت اور اسرائیل میں ایران اور اس کے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کی روک تھام کی فائل پر بات کریں گے۔امریکی وزیر خارجہ ایک ایسے وقت میں مشرق وسطیٰ کے دورے کا اعلان کیا ہے کہ جب اسرائیلی فوج نےکل جمعرات کو مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی علاقے جنین میں ایک فوجی آپریشن کے دوران نو فلسطینیوں کو شہید کر دیا تھا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…