Categories: بھارت درشن

بہار: اپوزیشن ایم ایل کے ساتھ مارپیٹ معاملے میں حزب اختلاف کے لیڈر نے پیش کی تجویز

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
گزشتہ مارچ میں بہار قانون ساز کونسل کے بجٹ اجلاس کے دوران حزب اختلاف کے اراکین اسمبلی کے ساتھ مارپیٹ معاملے کو لے کر اپوزیشن لیڈر تیجسوی یاد و کی پیش کردہ تجویز پر حکومت نے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔اسمبلی میں حکومت کی جانب سے پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری نے جواب دیا ہے کہ ارکان اسمبلی کو بھی ان کے طرز عمل پر دھیان دینا چاہئے۔ وجئے کمار چودھری نے کہا ہے کہ 23 مارچ کو ایوان میں کیا ہوا سب نے دیکھا۔ سارے ملک کے لوگوں کے سامنے سب کچھ سامنے آچکا ہے۔ اس طرح کے طرز عمل کی توقع نہیں کی جاسکتی ہے۔ وزیر وجئے کمار چودھری نے کہا کہ جو بھی اس معاملے میں قصوروار ہے، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وجئے چودھری نے کہا کہ قصور واروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ کچھ پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ معاملہ ایوان کی اخلاقیات کمیٹی کے سامنے بھی ہے۔ وزیر وجئے کمار چودھری نے کہا کہ ماضی میں معززین لوگوں کے بارے میں کیرالہ کے ایک معاملے میں سپریم کورٹ کی طرف سے دیئے گئے ریمارکس پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ ایم ایل اے اور اسمبلی کا احترام کتنا بلند ہے اس کو سمجھے بغیر غلط طرز عمل نہیں کیا جاسکتا۔وجئے کمار چودھری نے کہا کہ ایوان میں ایسے بہت سارے پرانے مقدمات پائے جاتے ہیں جب بدسلوکی کرنے والے ممبروں کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔ اگر ایم ایل اے غلطی کرتے ہیں تو ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے اور اگر 23 مارچ کے واقعہ میں کوئی مزید قصور وار پائے جاتے ہیں تو ان کے خلاف بھی کارروائی کی جانی چاہئے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ممبران اسمبلی کو زدوکوب کرنے کے معاملے پر حکومت کے جواب کے بعد قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو مطمئن نہیں تھے۔تیجسوی نے کہا کہ حکومت کے جواب نے واضح کردیا ہے کہ وہ قصوروار عہدیداروں کے خلاف کارروائی نہیں کرنا چاہتی۔ اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے اسپیکر نے کہا کہ دو سطحوں پر تحقیقات کی جارہی ہیں، ایوان کی اخلاقیات کمیٹی کی رپورٹ کے بعد قصور واروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، جب کہ حکومت خود بھی اپنی تحقیقات کر رہی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago