Categories: بھارت درشن

بہار پنجایت انتخابات: کورونا دور میں پنچایت انتخابات بہت بڑا چیلنج

ای وی ایم سے لے کر اصلاحاتی لائحہ عمل کیا جارہا ہے تیار، کووڈ پروٹوکول میں ہوگی ووٹنگ

پٹنہ، 8 جولائی(انڈیا نیرٹیو)

کابینہ میں توسیع کے بعد اب پنچایتوں کی رفتار بڑھ گئی ہے۔ ای وی ایم سے لے کر مواصلات تک منصوبہ تیار کیا جارہا ہے۔ کورونا دور میں انتخابات کے لیے ہر سطح پر تیاریاں کی جارہی ہیں۔ اضلاع میں بحث شروع ہوگئی ہے۔ وہیں پنچایتوں میں سیاسی سرگرمیاں بھی تیز ہوگئی ہیں۔ انتظامیہ کا سارا زور کووڈ پروٹوکول کے ساتھ پنچایت انتخابات کی کامیابی کے ساتھ انجام دینے پر ہے۔

انتخابات کو لے کرہورہی ہے تیاری

پنچائت انتخابات- 2021 کے لیے جاری تیاریوں میں ضلع سطح کے افسران کو جوابدہ بناتے ہوئے ان کو مختلف ذمہ داریاں دی جارہی ہیں۔ ای وی ایم کے انتظام اور دیکھ بھال کے حوالے سے ذمہ داری دی جارہی ہے۔ ساتھ ہی مختلف سیل تشکیل دیئے گئے ہیں۔ کووڈ 19 کے معیار پر عمل پیرا ہونے کے لئے بھی خصوصی تیاری کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ سامان کی فراہمی کے لئے بھی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

ملازم تعیناتی کا منصوبہ

اضلاع میں سیل تشکیل دے کر ملازمین کی تعیناتی کے منصوبے پر کام جاری ہے۔ اس کے بعد تربیت کا کام بھی کیا جائے گا۔ اہلکاروں کی تعیناتی اور تربیت سمیت متعدد نکات پر تیاری کے حوالے سے ایک میٹنگ منعقد کی جارہی ہے۔ بدھ کے روز پٹنہ میں انتظامیہ کا ایک بڑا اجلاس ہوا ہے، جس میں پنچایت انتخابات کی تیاریوں پر گھنٹوں بحث کی گئی۔

ڈیٹا بیس کے لیے تربیت دی جائے گی

پنچایت انتخابات کا ڈیٹا بیس تیار کرنے کی تربیت دی جائے گی۔ تربیت کے سلسلے میں اضلاع میں لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اضلاع میں پنچایت انتخابات اور ٹریننگ کے مناسب انتظامات سے متعلق ڈیٹا بیس کی تیاری کے لئے مکمل حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔

پنچایت الیکشن سیل کی تشکیل کے ساتھ ہی اس میں سینئر افسران / نوڈل افسران اور اسسٹنٹ افسران اور اہلکاروں کی ڈیپوٹیشن بھی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ہر ایک کے فرائض اور ذمہ داریاں بھی طے کی جائیں گی۔ پٹنہ سیلیکر ریاست کے تمام 38 اضلاع تک اس سے متعلق تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

کورونا دور میں پنچایت انتخابات کرانا بہت بڑا چیلنج ہے۔ اس میں گاو?ں میں کورونا پروٹوکول پر عمل کرانا ا?سان نہیں ہوگا۔ یوپی میں پنچایت انتخابات اور بنگال اسمبلی انتخابات کے ساتھ ساتھ کمبھ کورونا کی دوسری لہر کو مورد الزام قرار دیا جارہا ہے۔ ایسی صورتحال میں بہار میں پنچایت انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں اور کورونا کی تیسری لہر کو لے کرخطرہ بڑھ گیا ہے۔

حالانکہ انتظامیہ کا دعوی ہے کہ پنچایت انتخابات کو لیکر ہر طرح سے سیکورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اس میں کورونا پروٹوکول پہلی ترجیح ہوگی۔

پٹنہ کے ڈی ایم ڈاکٹر چندرشیکھر سنگھ کا کہنا ہے کہ تیاری سے متعلق تمام ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ضلع سے لے کر سب ڈویزن اور بلاک سطح کے افسران اور کارکن پنچایت انتخابات میں حصہ لیں گے۔ ڈپٹی ڈویلپمنٹ کمشنر رچی پانڈے، ایڈیشنل کلکٹر ریونیو راجیو سریواستو، ایڈیشنل کلکٹر سپلائی نرمل کمار، ایڈیشنل کلکٹر جنرل وینا مشرا، ایڈیشنل کلکٹر خصوصی پروگرام ارون جھا کا کہنا ہے کہ پنچایت انتخابات کے لئے ہر سطح سے تیاریاں کی جارہی ہیں۔ اس میں کورونا پروٹوکول کے اعداد و شمار پر کام جاری ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago