Categories: بھارت درشن

بہار: سرسوں تیل سے بھرا ٹینکر پلٹا،ڈرائیور تڑپتا رہا لوٹ تیل لوٹتے رہے

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نوادہ، 26 نومبر(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نوادہ نگر تھانہ علاقہ کے بابا کے ڈھابے کے قریب سرسوں تیل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا۔ جس سے سڑک پر خوردنی تیل کی ندی بہنے لگی۔ یہ دیکھ کر آس پاس کے لوگ بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کے لیے اس پر ٹوٹ پڑے اور برتنوں میں تیل بھر کر لوٹ مار شروع کر دی۔ اس کی وجہ سے افراتفری مچ گئی۔ ٹینکر گڑھے میں الٹنے سے ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ ڈرائیور کو صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور وہاں سے بھیڑ کو ہٹایا اور زخمی ڈرائیور کو اسپتال میں داخل کرایا۔ جیسے ہی گاو?ں والوں نے سرسوں کا تیل لوٹنا شروع کیا، سٹی تھانے کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تمام گاؤں والوں کو ہٹایا اور زخمی ڈرائیور کو صدر اسپتال میں داخل کرایا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یہ سرسوں کاتیل کولکاتہ سے نیپال جارہا تھا تبھی این ایچ بھٹی ون بابا کے ڈھابا کے قریب سڑک کو چوڑا کرنے کو لیکر کئے گئے گڑھے میں پلٹ گئی۔ اس سے ٹینکر کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ ٹینکر سے تیل بہنے لگ گیا۔ تیل کی ندی بہتی ہوئے دیکھ کر وہاں اسے لوٹنے کے لیے لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ لوگ دوڑ۔ دوڑ کر گھروں سے برت لے آئے اور سرسوں کا تیل ان میں بھر کر لے گئے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago