Categories: قومی

جمہوریت میں خاندانی سیاستی جماعتیں لمحہ فکریہ: وزیراعظم نریندر مودی

نئی دہلی، 26 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو یوم آئین کے موقع پر سیاست میں خاندان اور خاندا ن پر مبنی سیاسی پارٹیوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خاندان پر مبنی سیاسی پارٹیاں جمہوریت پر یقین رکھنے والوں کے لیے تشویش کا باعث ہیں۔

پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں یوم آئین کے موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے نام لیے بغیر خاندان پر مبنی سیاسی پارٹیوں کو شدید نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ  وہ ایک ہی خاندان کے کئی افراد کی سیاست میں شمولیت کے خلاف نہیں ہیں لیکن یہ قابلیت کی بنیادپر ہونا چاہیے۔

اگر قابلیت کی بنیاد پر ایک سے زیادہ افراد ایک خاندان  کے پارٹی  سے جڑ  جائیں  تو اس سے پارٹی خاندانی نہیں ہو جاتی۔ لیکن خاندان پر مبنی سیاسی جماعتیں نسل در نسل چلتی ہیں اور یہ جمہوریت کی حفاظت نہیں کر سکتیں۔ایسی سیاسی جماعتی جمہوریت کے لئے خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی ساسی جماعتی تشویش کا باعث ہیں ۔

مودی نے کہا کہ ہندوستان ایک بحران کی طرف بڑھ رہا ہے جو کہ آئین سے سرشار لوگوں کے لیے تشویش کا باعث ہے۔ خاندانی پارٹیاں جمہوریت پر یقین رکھنے والوں کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب سیاسی جماعتیں خود اپنا جمہوری کردار کھو رہی ہیں، اس سے آئین اور اس کے ہر طبقے کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ جو پارٹیاں  اپنا جمہوری کردار کھو چکی ہیں وہ جمہوریت کا تحفظ کیسے کریں گی۔

مودی نے کہا کہ ہمارا آئین صرف کئی آرٹیکلز کا مجموعہ نہیں ہے، ہمارا آئین صدیوں کی عظیم روایت ہے۔ یہ یوم آئین اس لیے بھی منانا چاہیے کہ ہمارا راستہ درست ہے یا نہیں، اس کا جائزہ لیا جاتا رہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے آزادی کی تحریک میں شامل  لوگوں کو حقوق کے لیے لڑتے ہوئے بھی، فرائض کے لیے تیار کرنے کی کوشش کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اچھا ہوتا اگر ملک کے آزاد ہونے کے بعد فرائض پر زور دیا گیا ہوتا۔  آزادی کے امرت  مہوتسو میں ضروری ہے کہ ہم فرض کی راہ پر آگے بڑھیں تاکہ ہمارے حقوق کا تحفظ ہو سکے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago