Categories: بھارت درشن

بی جے پی اقلیتی مورچہ نے درگاہ نظام الدین اولیا میں ترنگا پیش کیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر اعظم نریندرمودی کے زیر قیادت آزادی کے امرت مہوتسو پر ہر گھر ترنگا مہم کے تحت بی جے پی کے ایک وفد نے درگاہ حضرت نظام الدین اولیا میں درگاہ کے سجادہ نشین  سید کاشف نظامی سے ملاقات کی اور ترنگا پیش کیا۔ اس وفد میں جمال صدیقی قومی صدر بی جے پی اقلیتی مورچہ،چودھری ذاکر حسین نائب صدر بی جے پی اقلیتی مورچہ،سید یاسر جیلانی ترجمان بی جے پی و قومی میڈیا انچارج اقلیتی  مورچہ بی جے پی اور جوجو جوش بھی موجود تھے۔ جمال صدیقی نے ملک کے تمام شہریوں سے اپنے اپنے گھروں میں ترنگا لگانے کی اپیل کی اور کہا کہ ایسے وقت میں جب ہم آزادی کا امرت مہوتسو منا رہے ہیں اور ہمارا ملک ہر گھر میں  ترنگا کے لیے تیار ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ اس ترنگا مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یاسر جیلانی نے کہا کہ ہمیں ہمارے ملک اور ترنگے پر بہت فخر ہے۔ آئیے ہم سب مل کر اس ترنگا مہم میں حصہ لیں اور  قومی ترقی کے لیے کام کرتے رہیں۔انھوں نے  اپیل کی کہ 15 اگست تک   سوشل میڈیا پر ترنگے کو اپنی پروفائل تصویر کے طور پر استعمال کریں۔ ہندوستان ایک قابل فخر اور تاریخی لمحے کا مشاہدہ کرنے کے لیے تیار ہے۔  ملک کی آزادی کے 75 سال مکمل ہو رہے ہیں۔  'ہر گھر ترنگا' مہم 'آزادی کا امرت مہوتسو' کا حصہ ہے، جس کا مقصد لوگوں کو ہندوستان کی آزادی کے 75 ویں سال کے موقع پر 'ترنگا' کو گھر پر لہرانے کی ترغیب دینا ہے۔ملک کے تمام شہریوں سے میری درخواست ہیکہ اس مہم حصہ ضرور حصہ لیں اور اپنے گھر ترنگا ضرور لگائیں کیونکہ وطن سے محبت ہر حال میں ضروری ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago