Urdu News

بی جے پی اقلیتی مورچہ نے درگاہ نظام الدین اولیا میں ترنگا پیش کیا

بی جے پی اقلیتی مورچہ نے درگاہ نظام الدین اولیا میں ترنگا پیش کیا

وزیر اعظم نریندرمودی کے زیر قیادت آزادی کے امرت مہوتسو پر ہر گھر ترنگا مہم کے تحت بی جے پی کے ایک وفد نے درگاہ حضرت نظام الدین اولیا میں درگاہ کے سجادہ نشین  سید کاشف نظامی سے ملاقات کی اور ترنگا پیش کیا۔ اس وفد میں جمال صدیقی قومی صدر بی جے پی اقلیتی مورچہ،چودھری ذاکر حسین نائب صدر بی جے پی اقلیتی مورچہ،سید یاسر جیلانی ترجمان بی جے پی و قومی میڈیا انچارج اقلیتی  مورچہ بی جے پی اور جوجو جوش بھی موجود تھے۔ جمال صدیقی نے ملک کے تمام شہریوں سے اپنے اپنے گھروں میں ترنگا لگانے کی اپیل کی اور کہا کہ ایسے وقت میں جب ہم آزادی کا امرت مہوتسو منا رہے ہیں اور ہمارا ملک ہر گھر میں  ترنگا کے لیے تیار ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ اس ترنگا مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

یاسر جیلانی نے کہا کہ ہمیں ہمارے ملک اور ترنگے پر بہت فخر ہے۔ آئیے ہم سب مل کر اس ترنگا مہم میں حصہ لیں اور  قومی ترقی کے لیے کام کرتے رہیں۔انھوں نے  اپیل کی کہ 15 اگست تک   سوشل میڈیا پر ترنگے کو اپنی پروفائل تصویر کے طور پر استعمال کریں۔ ہندوستان ایک قابل فخر اور تاریخی لمحے کا مشاہدہ کرنے کے لیے تیار ہے۔  ملک کی آزادی کے 75 سال مکمل ہو رہے ہیں۔  'ہر گھر ترنگا' مہم 'آزادی کا امرت مہوتسو' کا حصہ ہے، جس کا مقصد لوگوں کو ہندوستان کی آزادی کے 75 ویں سال کے موقع پر 'ترنگا' کو گھر پر لہرانے کی ترغیب دینا ہے۔ملک کے تمام شہریوں سے میری درخواست ہیکہ اس مہم حصہ ضرور حصہ لیں اور اپنے گھر ترنگا ضرور لگائیں کیونکہ وطن سے محبت ہر حال میں ضروری ہے۔

Recommended