نائیجریا میں بوکو حرام کے قتل عام میں 110 کسان ہلاک

ابوجہ، 30 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

نائیجریا میں دہشت گرد گروپ بوکو حرام کے قتل عام میں 110 کسان ہلاک ہوگئے۔ یہ معلومات اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کوآرڈینیٹر نے دی ہے ۔

یہ حملہ ہفتہ کی صبح نائیجریا کے شمال مشرق میں واقع ، بورنو ریاست کی زبرمانی میں کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ انتہائی وحشیانہ حملہ تھا۔ ان مزدوروں کو پہلے باندھ دیا گیا اور پھر ان کے گلے کاٹ دیے گئے۔

اقوام متحدہ کے ایڈورڈ کلن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے میں 110 افراد کو بے دردی سے ہلاک کیا گیا ہے۔ اس حملے میں بہت سارے بری طرح زخمی بھی ہوئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ یہ تکلیف دہ واقعہ ریاست بورنو ریاست کی راجدھانی میدوگوری کے قریب پیش آیا۔ بوکو حرام نے چاول کے کھیت میں کام کرنے والے کسانوں کو نشانہ بنایا۔ ان لوگوں میں ، بہت سے کسان ایسے ہیں جو کام کی تلاش میں سوکوتو اسٹیٹ سے آئے ہیں۔

نائیجریا کے صدر محمدبخاری نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بورنو ریاست میں مزدور کسانوں کے قتل کرنے والے عسکریت پسندوں کی مذمت کرتے ہیں۔ان ہلاکتوں سے پورا ملک غمزدہ ہے۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…