Categories: بھارت درشن

یورپی یونین سے فری ٹریڈ معاہدے پر برطانوی وزیراعظم خوش

یورپی یونین سے فری ٹریڈ معاہدے پر برطانوی وزیراعظم خوش

Britain PM -Free trade with Europe union

لندن ،25دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ڈاوننگ اسٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ ’ہم نے اپنے قوانین اور ہدف پر دوبارہ قابو پالیا ہے‘۔

یہ معاہدہ پورے یورپ کے لیے اچھا ہے

معاہدے کے جزیات ابھی جاری نہیں کیے گئے لیکن بورس جانسن نے دعویٰ کیا کہ ’یہ معاہدہ پورے یورپ کے لیے اچھا ہے‘۔برطانیہ اگلے ہفتے یورپی یونین کے تجارتی قوانین سے باہر نکل جائے گا حالاں کہ معاہدے کے تحت ایک سال قبل ہے تجارتی حوالے سے الگ ہونا تھا۔

بورس جانسن کے اعلان کے بعد برطانیہ اور یورپی یونین

بورس جانسن کے اعلان کے بعد برطانیہ اور یورپی یونین کی شکل میں دو الگ معیشتیں بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے اور برطانیہ کے شہریوں کے لیے آسانی کا سامان پیدا ہوا ہے جو کورونا وائرس کی وجہ سے پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ 668 ارب یورو سالانہ کے معاہدے سے ملک بھر میں روزگار کو تحفظ ملے گا اور برطانوی مصنوعات بغیر ٹیرف اور یورپی مارکیٹ میں بغیر کوٹا کے فروخت ہوں گی۔

یورپی یونین چاہتی تھی کہ منتقلی کا عمل

انہوں نے تسلیم کیا کہ ماہی گیری کے حوالے سے اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے کے لیے مجبور کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں یورپی یونین چاہتی تھی کہ منتقلی کا عمل 14 سال میں مکمل ہو اور ہم تین سال میں چاہتے تھے لیکن ہم 5 برس میں ختم کر چکے ہیں۔

بورس جانسن نے کہا کہ برطانیہ کو مالی حوالے سے خواہشات کے مطابق سب کچھ نہیں ملا جو برطانیہ کی معیشت کے لیے اہم ہے لیکن اس سے ہمارا تاریخی شہر لندن مستحکم ہوگا جو پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ ایراسمس اسٹوڈنٹس ایکسچینج پیکیج کا حصہ نہیں رہے گا کیوں کہ یہ منصوبہ انتہائی مہنگا ہے لیکن برطانیہ متبادل کے طور پر ٹرننگ اسکیم کے نام سے سہولت فراہم کرے گا۔

یورپین کمیشن کی صدر عرسولا ون ڈیر لیئن

دوسری جانب برسلز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے یورپین کمیشن کی صدر عرسولا ون ڈیر لیئن کا کہنا تھا کہ’یہ طویل راستہ تھا لیکن ہم ایک اچھا معاہدہ سامنے لے کر آئے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ اب صفحہ پلٹ کر مستقبل کی طرف دیکھنے کا وقت آگیا تھا اور برطانیہ بدستور ایک آزمودہ شراکت دار ہے۔

Britain PM -Free trade with Europe union

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago