دربھنگہ ، 30 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

ضلع کےکمتول تھانہ حلقہ کے ایک اور گٹی بالو کاروباری سے لوٹ کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔ بے خوف بدمعاشوں نے کاروباری کو گولی مار کر دو لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ وا قعہ کی اطلاع پرجائے وقوع پر پہنچی پولس نے زخمی کاروباری کو علاج کے لیے ڈی ایم سی ایچ میں داخل کرایاہے۔

واقعے کے سلسلے میں زخمی تاجر کے بڑے بھائی سیلیش کمار نے ہفتے کے روز بتایا کہ یہ واقعہ جمعہ کی شام ساڑھے چھ بجے پیش آیا۔ ڈرائیور نے فون کیا اور بتایا کہ بدمعاشوں نے بھائی کو گولی مار دی۔ جس کے بعد آناً فاناً میں موقع پر پہنچے۔ جائے وقوع پر معلوام ہو اکہ بدمعاشوں نے بیگ میں رکھے ہوئے دو لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ بدمعاش کون تھے اس کے سلسلے میں انہیں معلومات نہیں ہے۔ ملی اطلاع کے مطابق تین کی تعداد میں جرائم پیشہ موٹر سائیکل سے آئے تھے۔

واقعہ کی اطلاع پولس کو دی۔ جس کے بعد پولس کی مدد سے زخمی بھائی کو ڈی ایم سی ایچ میں داخل کرایا ۔ ادھر پولس معاملہ درج کر کے آگے کی کارروائی میں مصروف ہے۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…