بھارت درشن

ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے اونٹوں نے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو کیا متوجہ

بین الاقوامی اونٹ فیسٹیول کا دوسرا دن اونٹوں کے مقابلوں کے لیے وقف  رہا۔ ڈھول کی تھاپ پر اونٹوں کے رقص نے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے دل موہ لیے۔ اس کے ساتھ ساتھ اونٹوں کی کمر پر قینچی کے ذریعے کی جانے والی پرکشش فر کٹنگ بھی خاص  رہی۔

اونٹوں کی پشت پر اونٹ پالنے والوں نے یہاں کے لوک دیوتاؤں، روایات اور فن تعمیر پر مبنی تصویریں کندہ کیں، جس نے سامعین کو مسحور کر دیا۔

نیشنل کیمل ریسرچ سینٹر میں منعقد ہونے والے مختلف مقابلوں کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ دوسرے دن کی تقریبات کا آغاز اونٹ ڈانس مقابلے سے ہوا۔ وہاں موجود لوگوں میں اونٹوں کے ڈانس کو موبائل میں قید کرنے کی مقابلہ آرائی نظر آئی۔

رقص کے دوران اونٹوں نے حیرت انگیز کرتب دکھائے۔ ناچتے ہوئے اونٹ نے اونٹ پالنے والے کی گردن منہ میں لے لی تو خاموشی چھا گئی۔ عام آدمی بھی اونٹ سفاری سے لطف اندوز ہوا۔

یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ اینیمل سائنسز کے علاوہ آئی سی اے آر کے اداروں کے ذریعہ اسٹال لگائے گئے تھے۔ اونٹنی کے دودھ سے بنی آئس کریم، لسی، چھاچھ اور دیگر اشیا خصوصی توجہ کا مرکز تھیں۔

مقابلوں کے نتائج اس طرح رہے

بین الاقوامی اونٹ میلے کے دوسرے روز ہفتہ کو نیشنل ریسرچ سینٹر آن اونٹ کے احاطے میں مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ اونٹ ڈانس مقابلے میں بجرنگ نے پہلا، جتیندر سنگھ کو دوسرا اور کرنی سنگھ نے تیسرا مقام حاصل کیا۔

اسی طرح اونٹ کے فر کی کٹنگککے مقابلے میں موہن سنگھ نے پہلا، بنشی دھر نے دوسرا اور جاپان کے میگھومی نے تیسرا مقام حاصل کیا۔ اونٹ سجانے کے مقابلے میں لکشمن رام سیاگ، عمران خان اور مگارام کمار بالترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago