وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 21 جنوری 2023 کو دہلی کینٹ میں نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) ریپبلک ڈے کیمپ کا دورہ کیا اور کیڈٹوں کو ان کی عمدہ کارکردگی اور فرض شناسی کے اعتراف میں رکشا منتری پدک اور توصیفی کارڈ پیش کئے۔ اس سال رکشا منتری پدک نورتھ ایسٹرن ریجن ڈائرکٹریٹ کے انڈر آفیسر تنگوجلی نیامی اور راجستھان ڈائرکٹریٹ کے کیڈٹ اویناش جنگیر کو دیئے گئے ہیں۔رکشا منتری توصیف نامے جن لوگوں کو دیئے گئے وہ ہیں۔ اڑیشہ ڈائرکٹریٹ کے کیپٹن پرتاپ کیسری ہری چندن، کیڈٹ انڈر آفیسر جینی فرانسینا وکٹرآنند، تمل ناڈو ، پڈوچیری اور انڈومان ونکوبار ڈائرکٹریٹ سے، کیپٹن فضا شافی جموں وکشمیر اور لداخ ڈائرکٹر یٹ سے اور اتراکھنڈ ڈائرکٹریٹ کے کیڈٹ سہواگ رانا۔کردار سازی
دو ہزار کے قریب کیڈٹوں کے سامنے ایک پرجوش تقریر کرتے ہوئے رکشا منتری نے ان پر زور دیا کہ وہ نئے راستے دریافت کریں اور ملک کو تیزی سے ترقی کے راستے پر آگے لے جانے کے لئے مدد کریں۔ وزیر دفاع نے ان سے کہا کہ وہ ملک کی قدیم ترین اقدار اور روایات کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی پسند کے شعبے میں کام کریں۔
بدلتے وقت کے ساتھ خود کو عصری تقاضوں میں ڈھالنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ عالمی سیکورٹی کے منظرنامے میں تیزی سے ہونے والی تبدیلیوں کی وجہ سے سامنے آنے والی آزمائشوں سے نمٹنے کے لئے ملک کو تیار رکھنے کی غرض سے حکومت کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ انھوں نے کہا کہ اگر چہ بدلتے وقت کے ساتھ خود کویہ بدلنا ضروری ہوتا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ملک کے تابناک ماضی سے جڑا رہنا بھی انتا ہی ضروری ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ایک ایسے مضبوط اور خوشحال ہندوستان کی تعمیر ہے جس کی جڑیں اپنی ثقافت اور روایات میں پیوست ہوں۔
وزیر دفاع نے نوجوانوں سے یہ بھی کہا کہ وہ ’’استعمال کرو اور پھینکو‘‘تصور کے خاتمے کے لئے کام کریں کیونکہ اس رواج سے ہمار امعاشرہ اور ماحول براہ راست یا بلاواسطہ متاثر ہوتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ماحولیات کی تباہی نسل انسانی کی تباہی کے مترادف ہے۔ نوجوانوں نے خصوصا اور تمام لوگوں سے عموما اپیل کی کہ وہ اشیاء کے دوبارہ استعمال جہاں تک ممکن ہوسکے، کریں اور نیچر کی حفاظت کریں۔ انھوں نے نوجوانوں سے کہا کہ علم اور تعلیم جتنی ضروری ہے اتنے ہی ضروری زندگی کے اقدارہیں۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…