قومی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ڈائریکٹرز جنرل آف پولیس کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کی صدارت کی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے  ڈائریکٹرز جنرل آف پولیس کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کی صدارت کی

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں ڈائریکٹرز جنرل آف پولیس/انسپکٹرز جنرل آف پولیس کی 57ویں کانفرنس کا افتتاح کیا۔ تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ڈی جی پی/ آئی جی پی اور سی اے پی کے سربراہان نئی دہلی کی اس کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔ ہائبرڈ موڈ میں منعقد، مختلف سطحوں کے تقریباً 600 افسران مختلف ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ورچوئل طریقے سے شرکت کر رہے ہیں۔

جناب امت شاہ نے اپنے خطاب میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک اور 2025 تک پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کے وژن پر زور دیا۔ جموں و کشمیر، شمال مشرقی ریاستوں اور ایل ڈبلیو ای میں داخلی سلامتی کی کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے، مرکزی وزیر داخلہ نے اگلے دس سالوں میں چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے روڈ میپ پیش کیا۔ مرکزی وزیر داخلہ نے ڈیجیٹل عوامی سامان کی حفاظت کے لیے خصوصی نقطہ نظر کے علاوہ پولیس دستے میں استعداد کار بڑھانے اور بنیادی ڈھانچے کے اہم شعبوں کو محفوظ بنانے کا ذکر کیا۔ انہوں نے منشیات کی اسمگلنگ، حوالہ اور شہری پولیسنگ جیسے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مرکز اور ریاست کے بہتر تال میل کی وکالت کی۔

پہلے دن، کانفرنس میں نیپال اور میانمار سے ملحق زمینی سرحدوں پر سیکورٹی چیلنجز، ہندوستان میں مقیم غیر ملکیوں کی نشاندہی کرنے کی حکمت عملی اور ماؤ نوازوں کے غلبہ والے علاقوں کو نشانہ بنانے جیسے موضوعات پر غور کیا گیا۔ اگلے دو دنوں میں، ملک کی اعلیٰ پولیس قیادت ماہرین، فیلڈ میں کام کرنے والوں اور ماہرین تعلیم کے ساتھ ابھرتے ہوئے سیکورٹی چیلنجز اور مواقع پر غور و خوض کرے گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago