Categories: بھارت درشن

چھتیس گڑھ: ماونوازوں کے حملے میں مرنے والوں کی تعداد22 ہوئی

صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا شہید جوانوں کو خراجِ عقیدت

چھتیس گڑھ کے بیجاپورضلع میں ماونوازوں کے حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔ آج سُکما ضلع کےJagargundaعلاقے سے مزید 20 لاشیں ملی ہیں۔ ایک جوان اب بھی لاپتہ ہے۔ گھات لگاکر کئے گئے اِس حملے میں 25 سے زیادہ سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔

Tekulgudaگاوں کے نزدیک تلاش کی کارروائی کے دوران آج CRPF اورڈسٹرکٹ ریزروگارڈس کے شہید اہلکاروں کی لاشیں ملی ہیں۔ اِس سے پہلے کل شام تصادم کی جگہ سے دو جوانوں کی لاشیں ملی تھیں۔ علاقے میں بڑی تعداد میں ماونوازوں کے موجود ہونےکے بارے میں ایک مخصوص اطلاع ملنے پر سیکورٹی دستوں کا ایک بڑا دستہ کل سہ پہر ماونوازوں کے خلاف کارروائی کے لیے وہاں گیا تھا، تبھی اُن پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا۔

اِس کے بعد کئی گھنٹے تک شدید تصادم ہوا۔ ماونوازوں نے مرنے والے سیکورٹی اہلکاروں کے ہتھیاراور گولی بارود بھی لوٹ لیا۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اِس تصادم میں کئی ماونواز بھی مارے گئے ہیں۔ جائے واردات سے ایک عورت سمیت دو ماونوازوں کی لاشیں ملی ہیں۔

صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے چھتیس گڑھ میں ماونوازوں کی شورش سے نمٹتے وقت سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکت پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ اُنہوں نے یہ کہتے ہوئے سوگوار کنبوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے کہ پورا ملک دُکھ کی اِس گھڑی میں اُن کے ساتھ ہے اور اِس قربانی کوکبھی نہیں بھلایا جائے گا۔

وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے اُن شہید سیکورٹی اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے، جو چھتیس گڑھ میں ماونوازوں سے مقابلہ کرتے ہوئے مارے گئے ہیں۔

ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ بہادر شہیدوں کی قربانی کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ جناب مودی نے کہاکہ وہ شہید اہلکاروں کے سوگوار کنبوں کے ساتھ ہیں۔اُنہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago