کوئلے کی کانوں کی تجارتی نیلامی میں شرکت کو مزید آگے بڑھانے کے لیے. کوئلہ کی وزارت 03 دسمبر 2022 کو بنگلورو میں ایک سرمایہ کار کانفرنس کا انعقاد کر نے جا رہی ہے۔ کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی. تقریب کی صدارت کریں گے اور کرناٹک کے وزیر اعلیٰ، شری بسوراج سومپا بومئی مہمان خصوصی ہوں گے۔ کوئلہ، کانوں اور ریلوے کے وزیر مملکت جناب راؤ صاحب پاٹل دنوے. کانوں اور ارضیات کے وزیر جناب ہلپا بسپا اچر اور حکومت کرناٹک کے. وزیر توانائی جناب وسودیو سنیل کمار مہمان اعزازی ہوں گے۔ جناب امرت لال مینا، سکریٹری، وزارت کوئلہ. اور جناب وویک بھاردواج، سکریٹری، وزارت کانکنی بھی اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
وزارت نے تجارتی نیلامیوں کے چھٹے دور کے تحت 133 کوئلے کی کانوں. اور تجارتی نیلامیوں کی پانچویں قسط کی دوسری کوشش کے تحت آٹھ کوئلے کی کانوں کی نیلامی کا عمل شروع کیا ہے۔ یہ 141 کوئلے کی کانیں آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، بہار. چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، اوڈیشہ، راجستھان، تمل ناڈو، تلنگانہ .اور مغربی بنگال کی ریاستوں میں ہیں اور ان کی مجموعی پی آر سی ~305 ایم ٹی پی اے ہے۔ کانوں کو تفصیلی .غور و خوض کے بعد حتمی شکل دے دی گئی ہے. اور محفوظ علاقوں، جنگلی حیات کی محفوظ پناہ گاہوں، اہم رہائش گاہوں.جہاں 40 فیصد سے زیادہ علاقے میں جنگلات ہیں. بھاری تعمیر شدہ علاقے وغیرہ کو الگ کر دیا گیا ہے۔
کوئلے کی کانوں میں سے کچھ بلاک کی سرحدیں جہاں گھنی رہائش، بہت زیادہ سرسبز رقبے .یا اہم انفراسٹرکچر وغیرہ کی موجودگی تھی. ان میں متعلقین کے ساتھ ہونے والی مشاورت کے دوران موصول ہونے والے تبصروں کی بنیاد پر ترمیم کی گئی ہے. تاکہ ان کوئلہ بلاکس میں بولی لگانے والوں کی دلچسپی .اور شرکت میں اضافہ کیا جا سکے۔
نیلامی کے عمل کی اہم خصوصیات میں پیشگی رقم اور بولی کی حفاظتی رقم میں کمی. جزوی طور پر دریافت شدہ کوئلے کی کانوں کی صورت میں کوئلے کی کان کے کچھ حصے کو چھوڑنے کی اجازت. بغیر داخلے کی رکاوٹوں کے شرکت میں آسانی، کوئلے کے استعمال میں مکمل لچک. ادائیگی کے بہتر ڈھانچے، ابتدائی پیداوار اور صاف کوئلہ ٹیکنالوجی کے استعمال پر مراعات شامل ہیں۔
ٹینڈر دستاویز کی فروخت 03 نومبر 2022 کو شروع ہوئی تھی۔ کانوں. نیلامی کی شرائط، ٹائم لائنز وغیرہ کی تفصیلات ایم ایس ٹی سی نیلامی کے پلیٹ فارم پر حاصل کی جا سکتی ہیں۔ نیلامی کا انعقاد دو مرحلوں کے ایک شفاف عمل کے ذریعے فیصد آمدنی کے حصہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
تجارتی کوئلے کی کانوں کی نیلامی کے لیے وزارت کوئلہ کا واحد ٹرانزیکشن ایڈوائزر. ایس بی آئی کیپٹل مارکیٹس لمیٹڈ نیلامی کے انعقاد میں وزارت کوئلہ کی مدد کر رہا ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…