بھارت درشن

دو سال مکمل ہونے پر’آواز دی وائس‘ نے مراٹھی ایڈیشن کا کیا آغاز

آواز دی وائس، دہلی میں قائم ایک میڈیا ہاؤس ہے جس نے ہندوستان کی ہم آہنگی، ثقافت اور تنوع کی جانب بہترین کا م کیا ہے۔’آواز دی وائس‘ نے دوسال مکمل ہونے پراب مراٹھی ایڈیشن کا آغازکیا ہے۔واضح ہو کہ ’آواز دی وائس‘آسامی، انگریزی، ہندی اوراردو ایڈیشن میں کامیابی سے کام کر رہا ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ  2 سال قبل یعنی 23جنوری کو’آواز دی وائس‘ نے نیتا جی سبھاش چندر بوس کی یوم پیدائش پر اس مخصوص ادارتی پلیٹ فارم کی بنیاد رکھی گئی تھی۔

ایڈیٹر ان چیف کہتے ہیں کہ’’ہمارے پورٹل نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی، ہندوستانی ثقافت اور ہم آہنگی کی مشترکہ تاریخ کی کہانیوں پر توجہ مرکوز کی ہے اور انٹرنیٹ پر اپنے لیے ایک جگہ بنانے میں کامیابی حاصل کی  ہے۔ قارئین اور ناظرین کے زبردست ردعمل سے حوصلہ لیتے ہوئے، ہم نے 2021 میں ایک آسامی ایڈیشن کا آغاز کیا۔ اسے قارئین اور ناظرین کی طرف سے بھی خوب  پذیرائی ملی ہے‘‘۔

چیف ایڈیٹر، عطیر خان نے یہ بھی  کہا کہ ’آواز دی وائس ‘سے لوگوں کا نظریہ بدلا ہے۔ میڈیا ہاؤس پر لعن طعن کرنے والےلو گ بھی اب ہماری طرف متوجہ ہورہے ہیں کیوں کہ شور مچانے والی خبروں کے اس دور میں لوگوں کو کچھ مختلف مواد مل رہے ہیں۔

چیف ایڈیٹر مزید کہتے ہیں کہ ’’چوں کہ ہم نے قارئین اور ناظرین کو مثبت خبروں کا متبادل ذریعہ فراہم کیا ہے، اس لیے ہمارے پورٹل کو ہر ماہ لاکھوں لوگ پڑھ رہے ہیں۔ ہم پر امید ہیں کہ ہمارا مراٹھی پورٹل ہماری رسائی میں اضافہ کرے گا اور ہندوستان کے ثقافتی ورثے کے بارے میں بیانیہ کو تبدیل کرنے میں مدد گار ہوگا۔

مراٹھی ایڈیشن کی قیادت ایڈیٹر مراٹھی سمیر ڈی شیخ کریں گے، جن کے پاس بھرپور اور متنوع صحافتی تجربہ ہے اوروہ اپنے پونے دفتر سے ادارتی کارروائیوں کی نگرانی کریں گے۔ساتھ ہی  یہ ویب پورٹل مہاراشٹر اور قرب و جوار میں  ہم آہنگی اور بین المذاہب اتحاد کی کہانیوں کو اجاگر کرے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago