بھارت درشن

رتن ٹاٹا کی جگہ چیئرمین بننے کے بعد مستری ٹاٹا سنز سے  بے آبرو ہو کر نکلے تھے

ملک کے معروف صنعت کاروں میں سے ایک 54 سالہ سائرس پالون جی مستری کی موت پر وزیر اعظم نریندر مودی سے لے کر دنیا بھر میں  لوگوں نے رنج و غم کا اظہار کیا  ہے۔

وزیراعظم نے لکھا کہ ان کی موت تجارت اور صنعت کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ سائرس مستری کی زندگی کا سب سے اہم وقت ان کا ٹاٹا سنز کا چیئرمین بننا تھا اور اس کے بعد انہیں عہدے سے ہٹا یا جانا رہا

سائرس مستری کی شناخت ایک   باہر بزنس مین کے طور پر  ہے۔ سائرس مستری نے 2012 سے 2016 تک ملک کی معروف صنعتی تنظیم ٹاٹا سنز کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیں۔

ایک وقت تھا جب رتن ٹاٹا نے خود ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے ٹاٹا گروپ کی کمان مستری کو سونپ دی تھی۔ تاہم، صرف 4 سال بعد، سائرس مستری کے کچھ فیصلوں نے رتن ٹاٹا کو دوبارہ گروپ کی قیادت کرنے پر مجبور کیا۔

ان دونوں کے درمیان جھگڑا اتنا بڑھ گیا تھا کہ معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچا اور عدالت نے ٹاٹا کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔ اس نے اپنے عہدے سے ہٹائے جانے کے خلاف ٹاٹا گروپ کے ساتھ بھڑ گئے   اور آخر تک اپنے حقوق کے لیے لڑتے رہے۔

ٹاٹا اور سائرس مستری دونوں پارسی خاندانوں کے درمیان تعلقات نہ صرف صنعتی سطح پر تھے بلکہ خاندانی تعلقات بھی تھے۔ درحقیقت دونوں کے آباؤ اجداد فارس (اب ایران) سے ہندوستان میں گجرات آئے تھے۔

شپورجی-پلونجی گروپ نے ٹاٹا سنز میں حصص حاصل کیے جب ٹاٹا نے 1930 کی دہائی میں ایف ای دنشا اینڈ کمپنی کو خریدا۔ تاہم، ٹاٹا کمپنی کا موقف ہے کہ مستری خاندان کے پاس 1965 تک ٹاٹا کے کسی حصص کی ملکیت نہیں تھی، لیکن بعد میں یہ حصص جے آر ڈی ٹاٹا کے بھائیوں سے خریدے۔

ملک کے صنعتی گھرانے شپور جی پلونجی خاندان سے تعلق رکھنے والے مستری کو تنازعہ کے بعد اکتوبر 2016 میں ٹاٹا گروپ کے چیئرمین کے عہدے سے اور بعد میں بورڈ آف ڈائریکٹرز سے ہٹا دیا گیا تھا۔

مستری ٹاٹا سنز کے چھٹے چیئرمین تھے۔ رتن ٹاٹا کے استعفیٰ کے بعد مستری نے 2012 میں کمپنی کی باگ ڈور سنبھالی۔ سائرس مستری کے خاندان کی ٹاٹا سنز میں 18.4 فیصد حصہ داری ہے۔ ٹاٹا سنز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے سبکدوش ہونے کے بعد سائرس مستری نے شپورجی پلونجی اینڈ کمپنی کے ایم ڈی کے طور پر خدمات انجام دیں۔

دراصل رتن ٹاٹا کے سوتیلے بھائی نویل ٹاٹا کی شادی الو مستری سے ہوئی تھی   جوپلون جی مستری کی بیٹی اور سائرس مستری کی بہن ہیں۔ پلون جی مستری خود ٹاٹا سنز میں ڈائریکٹر تھے۔

پلون جی مستری بامبے ہاؤس (ٹاٹا گروپ کا ہیڈکوارٹر) کے چہرے کے طور پر مشہور تھے۔ ٹاٹا سلطنت میں ان کا اثر و رسوخ بھی زبردست تھا۔ سائرس مستری بھی 2006 میں اسی عہدے پر فائز تھے۔

تاہم، ان کا دور تنازعات سے بھرا ہوا تھا اور رتن ٹاٹا کے ساتھ ان کا  تنازعہ تھا، جس کے بعد انہیں ٹاٹا سنز کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ رتن ٹاٹا کو ان کی جگہ عبوری چیئرمین بنایا گیا تھا، لیکن این چندر شیکرن کو جنوری 2017 میں ٹاٹا سنز کا چیئرمین بنایا گیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago